Skip to content
بنگلہ دیش کے ہندو مذہبی رہنما چنموئے کرشنا داس کی درخواست ضمانت مسترد
ڈھاکہ ،2جنوری (ایجنسیز)
بنگلہ دیش کی چٹاگانگ کی عدالت نے غداری کیس میں اسکون کے پجاری چنموئے کرشن داس کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی ہے۔ ہندو مذہبی لیڈر چنموئے کرشن داس کو 25 نومبر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش کی چٹاگانگ عدالت میں چنموئے کرشن داس کا فریق پیش کرتے ہوئے 20 وکلاء کی ٹیم نے کہا کہ ملزم چنموئے پر لگائے گئے تمام الزامات مکمل طور پر جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔
ساتھ ہی، وکلاء نے عدالت میں کہا کہ چنموئے کو ذیابیطس اور سانس کی تکالیف میں مبتلا ہونے کے باوجود غیر منصفانہ طور پر جیل میں رکھا گیا ہے۔بنگلہ دیش میں اسکان کے پجاری چنموئے کرشن داس کی درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل کولکاتہ اسکان کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آیا تھا۔کولکتہ اسکان نے امید ظاہر کی تھی کہ عدالت میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے بعد، عدالت کے ذریعہ ایک منصفانہ نتیجہ (فیصلہ) کا اعلان کیا جائے گا، جس کی تصدیق چنموئے کرشن داس اور دیگر مذہبی اقلیتوں نے کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم ان کی حفاظت اور انصاف کے لیے دعاگو ہے۔بنگلہ دیش کے ڈھاکہ ٹریبیون اخبار نے رپورٹ کیا کہ اتوار کو درج مقدمے میں پولیس اور ہندو سنت چنموئے کرشنا داس اور ان کے حامیوں کے درمیان تصادم کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔بنگلہ دیشی کارکن انعام الحق نے چٹاگانگ کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ محمد ابوبکر صدیقی کی عدالت میں شکایت درج کروائی تھی کہ 26 نومبر کو عدالت میں زمین کی رجسٹری کا کام مکمل کرنے کے بعد گھر واپس آتے ہوئے کرشنا داس کے حامیوں نے ان پر حملہ کیا۔
تاجر نے دعویٰ کیا کہ حملے میں اس کے دائیں ہاتھ اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔وہیںبنگلہ دیش میں ہندو برادر کیخلاف جاری حملوں کے پیش نظر اسکون کولکاتہ کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں ایک اپیل کی گئی تھی۔اس میں کہا گیا تھا کہ اب خود کو بچانے کا وقت آگیا ہے۔ ایسی صورت میں، اگر آپ وہاں ہیں تو زعفرانی رنگ سے بچیں، تلک نہ لگائیں، تلسی کی مالا کو چھپا لیںتاکہ آپ بنیاد پرستوں سے محفوظ رہ سکیں۔
Like this:
Like Loading...