Skip to content
نئی دہلی ،3جنوری (ایجنسیز) پی ایم مودی کی طرف سے دی گئی چادر مرکزی وزیر کرن رجیجونے نظام الدین کی اولیاء درگاہ پہنچے،اس کے بعد مہرولی خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کی درگاہ پر پہنچے۔ دونوں مزارات پر پی ایم مودی کی طرف سے چادر پیش کی گئی۔ 813ویں عرس کے موقع پر درگاہ پر چادر چڑھائی جائے گی۔ مرکزی وزیر رجیجو نے کہا کہ نظام الدین درگاہ آنا ہمارے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی کی طرف سے دی گئی چادر اجمیر شریف جائے گی، جسے ہم نظام الدین کے راستے لے جائیں گے۔
اقلیتی وزارت کے سینئر افسران اجمیر شریف جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ (4 جنوری 2025) کو اجمیر شریف میں وزیراعظم کی چادر چڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پی ایم مودی کے بھائی چارے کا پیغام لے کر اجمیر شریف جائیں گے۔نظام الدین درگاہ آنے کے بعد اجمیر کا راستہ آسان ہو جائے گا۔ مرکزی وزیر رجیجو نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں پی ایم مودی انہیں اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی کو اجمیر درگاہ کے لیے چادر دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا، یہ اشارہ ہندوستان کے روحانی ورثے، ہم آہنگی اور ہمدردی کے مثبت پیغام کے لیے ان کے (پی ایم مودی) کے گہرے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔واضح ہو کہ سلطان الہند غریب نواز کے عرس کے موقعہ پرہر سال اجمیرشریف میں واقع ان کی درگاہ پر عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اور تمام ہندوستانی وزیر اعظم کی طرف سے درگاہ کے لیے چادر پیش کی جاتی ہے۔ حال ہی میں، ایک ہندو تنظیم نے عدالت میں یہ دعویٰ کیا کہ صوفی درگاہ کے نیچے ایک مندر ہے، جس سے تنازعہ کو ہوا ملی ۔ تاہم ہائی کورٹ نے ملک کے مختلف حصوں میں دائر اس طرح کی درخواستوں پر کسی بھی عدالتی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔
Like this:
Like Loading...