Skip to content
سنبھل ،3جنوری (ایجنسیز) سنبھل پولیس نے فرضی وقف دستاویزات کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ سنبھل میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جامع مسجد کے سامنے پولیس چوکی کی زمین پر وقف املاک ہے، سنبھل انتظامیہ نے اس معاملے کی جانچ تین رکنی ٹیم سے کی تھی۔ جس کے بعد اسے جعلی قرار دیا گیا۔اب انتظامیہ کی شکایت کے بعد سنبھل پولس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ3 دن قبل اسدالدین اویسی کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی گئی دستاویزات بھی جعلی پائی گئیں۔ سنبھل کوتوالی میں نامعلوم شخص کے خلاف دفعہ 419، 420، 467، 467، 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ میونسپل ایگزیکٹو آفیسر منی بھوشن تیواری نے دائر کیا تھا۔
ایف آئی آر میں، ایس پی وفد کے سنبھل پہنچنے کے بعد یہ ذکر کیا گیا ہے کہ سنبھل کے ایم ایل اے نے ایک وکیل کے ذریعے زیر تعمیر پولیس چوکی کے دستاویزات وفد کے سامنے پیش کیے اور وقف سے متعلق دستاویزات کو دستاویزات کے ساتھ منسلک کیا۔
Like this:
Like Loading...