Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
supreme-court-verdict-name-plate-case-akhilesh-yadav-said-that-the-court-should-take-notice-of-such-issues

ملک پانچویں سب سے بڑی معیشت، تو کسان پریشان کیوں؟:اکھلیش

Posted on 27-06-2024 by Maqsood

ملک پانچویں سب سے بڑی معیشت، تو کسان پریشان کیوں؟:اکھلیش

نئی دہلی،27جون ( آئی این ایس انڈیا )

18ویں لوک سبھا کے چوتھے دن صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ نے ملک کی معیشت کی ترقی کا ذکر کیا، جس پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ یہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گی، تو کسان کیوں پریشان ہیں؟ نوجوان بے روزگار کیوں ہیں؟ ملک میں اتنی مہنگائی کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی پانچویں معیشت بننے کی جو کہانی سنائی جا رہی ہے کیا ہمارا کسان بھی اسی طرح خوش ہو گیا ہے؟

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر ہم پانچویں بڑی معیشت ہیں تو اتنے بڑے پیمانے پر نوجوان بے روزگار کیوں ہیں؟ ان کے پاس نوکری کیوں نہیں ہے؟ پھر اگنی ویر جیسا منصوبہ آدھے ادھورے طور پر کیوں لاگو کرنی پڑ رہی ہے؟ سماجوادی کے سربراہ نے سوال کیا کہ مہنگائی اتنی کیوں ہے؟ سرمایہ کاری کے حوالے سے جس طرح بڑے خواب دکھائے گئے، سرمایہ کاری کہاں ہے؟ چند لوگوں کی ترقی ملک کی ترقی نہیں بن سکتی۔ چند لوگوں کی ترقی سے ہم پانچویں بڑی معیشت بن سکتے ہیں لیکن گزشتہ 10 سالوں میں جن کا سب سے زیادہ استحصال ہوا ہے، حکومت کے پاس ان کے لیے کیا ہے؟

اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور قنوج سے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے صدر کے خطاب کو حکومت کی تقریر قرار دیا۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ روایت ہے اور ہمیشہ ہوتا ہے۔ ہم سب سنتے ہیں۔ یہ دراصل حکومت کی تقریر ہوتی ہے۔واضح رہے کہ اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ چھ دہائیوں کے بعد ملک میں مکمل اکثریت کے ساتھ ایک مستحکم حکومت قائم ہوئی ہے۔ لوگوں نے تیسری بار اس حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

لوگ جانتے ہیں کہ صرف یہ حکومت ہی ان کی خواہشات کو پورا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت ملک کے کسانوں کو 3 لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کی ہے۔ میری حکومت کے نئے دور کے آغاز سے لے کر اب تک کسانوں کو 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ حکومت نے خریف کی فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے اس کے علاوہ بھی کئی موضوعات پر بات کیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb