Skip to content
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں المناک دھماکے سے 6 افراد لقمہ اجل
تروواننت پورم،4جنوری (ایجنسیز)
تمل ناڈوکے ورودھونگرضلع میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ سے 6 مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ کیمیکل کو ملانے کے عمل کے دوران ہوا، جس سے کئی کمرے (روم) پوری طرح سے تباہ ہوگئے۔ افسران کے مطابق فائر بریگیڈ اوربچاؤ محکمہ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ ہیں، پولیس بھی موقع پر پہنچ کرحادثہ کی جانچ کررہی ہے۔ اس فیکٹری کے 35 کمروں میں 80 سے زیادہ مزدورکام کرتے ہیں۔پٹاخہ بنانے والا یہ کارخانہ اپّانایاکن پٹی پنچایت کے بومّے پورم گاؤں میں واقع ہے، جسے بالاجی نامی شخص چلاتا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب فیکٹری میں کام جاری تھا اورملازمین اپنے معمول کے کام میں مصروف تھے۔واضح ہو کہ گزشتہ کچھ سالوں میں تمل ناڈوکے ورودھونگرضلع میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ مئی 2024 میں ورودھونگرضلع کے شیوکاشی میں سینگامالاپٹی کے پاس ایک پٹاخہ کارخانہ میں ہوئے حادثے میں پانچ خواتین سمیت 9 مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔
اس دھماکہ میں پٹاخہ رکھنے والے سات کمرے جل کرخاک ہوگئے تھے۔ورودھونگرضلع میں فروری 2024 کوایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا، جن میں 10 لوگوں کی موت اوراتنے ہی لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ اکتوبر 2023 میں ورودھونگرضلع کے رنگا پالایم اورکچنیکین پٹی گاؤں میں دوپٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی، جس میں 14 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس میں رنگا پلایم پٹاخہ فیکٹری میں 13 افراد کی اورکچنیکین پٹی پٹاخہ یونٹ میں ہوئے دھماکہ میں ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔
Like this:
Like Loading...