Skip to content
امریکہ کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان کریں گے ہندوستان کا دورہ
نئی دہلی،4جنوری (ایجنسیز)
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اگلے ہفتے 5-6 جنوری 2024 کو ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے امریکی این ایس اے کے دورہ ہند کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔
سلیوان اپنے دورہ ہندوستان کے دوران کئی مسائل پر بات کریں گے۔ امریکی این ایس اے کے طور پر یہ ان کا ہندوستان کا آخری دورہ ہوگا، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ میں ایک نئے این ایس اے کا اعلان کیا گیا ہے، سلیوان اپنے دورہ ہندوستان کے دوران کئی ہندوستانی عہدیداروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
دہلی آئی آئی ٹی کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ سلیوان بائیڈن انتظامیہ کے سب سے بااثر عہدیداروں میں سے ایک رہے ہیں اور انہوں نے دنیا بھر کے تنازعات کے انتظام میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس دورے کے دوران سلیوان نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر ہندوستانی لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
امریکی این ایس اے کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے اس دورے کا مقصد ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایڈوانسڈ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ یہ پہل بائیڈن انتظامیہ کے دور میں ہندوستان امریکہ اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کے لیے شروع کی گئی تھی۔
Like this:
Like Loading...