Skip to content
وقف املاک کی جانچ میں افسران و ملازمین قصوروار پائے گئے تو ہوگی کارروائی :ڈی ایم
سنبھل ،4جنوری (ایجنسیز)
سنبھل میں وقف املاک کے فرضی کاغذات کے معاملے میں پولیس انتظامیہ اب سخت کارروائی کر رہی ہے۔ وقف جائیداد کی فروخت اور زمرہ تبدیل کرنے میں ملوث افسران اور ملازمین کیخلاف کارروائی کرنے کے موڈ میں ہے۔ انتظامیہ کا واضح کہنا ہے کہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔دراصل سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سامنے تعمیر ہونے والی پولیس چوکی کی زمین پر وقف کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پولیس چوکی وقف کی زمین پر بنائی جارہی ہے ۔
اس کے بعد ڈی ایم ڈاکٹر راجندر پنسیا کے حکم پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں بلدیہ کے ایس ڈی ایم، سی او اور ای او نے وقف املاک کے کاغذات کی جانچ کی۔ جانچ میں پتہ چلا کہ وقف سے متعلق تمام دستاویزات جعلی ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ وقف نامہ بھی فرضی تھا۔ اس کے بعد بلدیہ سنبھل کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر منی بھوشن تیواری کی شکایت کی بنیاد پر صدر کوتوالی میں نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کیاگیا ۔
اب پولس انتظامیہ ان تمام وقف اراضی کی چھان بین کر رہی ہے جن کے لیے کام کیے گئے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جن افسران اور ملازمین کی وقف اراضی کی ڈیڈ ہو چکی ہے ان کی فروخت اور زمرہ میں تبدیلی میں ملوث افسران اور ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایم ڈاکٹر راجندر پنسیا نے کہا کہ تمام وقف املاک کی جانچ کی جارہی ہے۔ تحقیقات میں اگر کوئی افسر یا ملازم قصوروار پایا گیا تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
Like this:
Like Loading...