Skip to content
انجمن حمایت اسلام مونگیرکااجلاس دستاربندی9فروری کو
50 حفاظ کے سروں پردستارفضلیت ،ممتازعلماء کاخطاب
مونگیر4جنوری2025(پریس ریلیز)
صوبہ بہار کے قدیم ترین اورتاریخی ادرہ یتیم خانہ انجمن حمایت اسلام دلاور پور مونگیرکا عظیم الشان اجلاس دستاربندی 9/فروری 2025کو،بعد نماز مغرب انجمن کے کیمپس میں منعقدہوگا،ان شاء اللہ ،جس میں انجمن سے تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے 50حفاظ کرام کے سروں پردستارفضلیت باندھی جائے گی۔یہ ادارہ 1888ء میں قائم ہوااورمختلف تحریکات کاگواہ رہاہے۔سواسوصدی پرمحیط انجمن حمایت اسلام کوامیرشریعت رابع حضرت مولانامنت اللہ صاحب رحمانی، امیرشریعت سابع حضرت مولانامحمدولی صاحب رحمانی شاہ محمد یحییٰ۔مولوی عاشق علی جیسے اکابرین کی سرپرستی حاصل رہی ہے، اورخانقاہ رحمانی کے سجادگان انجمن حمایت اسلام کے صدررہے ہیں۔اب اس ادارہ کے صدرنشیں امیرشریعت حضرت مولانااحمدولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیراورنائب صدرجناب الحاج شاہ محمدصدیقی ایڈووکیٹ ہیں جن کی نگرانی میں یہ ترقی کے منازل طے کررہاہے۔
انجمن حمایت اسلام دلاورپور،مونگیرکے نائب صدرجناب الحاج شاہ محمدصدیقی نے اجلاس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ صدرانجمن امیرشریعت حضرت مولانااحمدولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کی صدارت میں 9فروری کوبعدنمازمغرب اس اجلاس کاانعقادکیاجارہاہے جس میں علما،دانشوران،اہل علم حضرات کاخصوصی خطاب ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت فرماکرانجمن کی کارکردگی کامشاہدہ کریں اورفارغ حفاظ طلبہ ،ان کے اساتذہ وسرپرستوں کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔انہوں نے شہر مونگیر کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بہت زیادہ گرانی کے اس دورمیں اجلاس دستاربندی میں بڑی رقم کے خرچ ہونے کاتخمینہ ہے،آپ نے ہمیشہ یتیم خانہ انجمن حمایت اسلام کاخاص خیال رکھاہے۔اورہرطرح امدادکی ہے اس موقع پربھی انجمن کی خصوصی مالی مددفرمائیں۔اس کے لیے انجمن کے نمائندے آپ کی خدمت میں حاضرہوں گے،اوراگرنمائندہ نہ پہونچ سکے توازخودزحمت فرماکر،تعاون کی کوشش کریں۔رقم بھیجنے کے لیے فون نمبر 7079764717پررابطہ کیاجاسکتاہے۔جناب شاہ نجم عزیزنجمی صاحب،سکریٹری انجمن حمایت اسلام مونگیر نے کہاکہ یہ ادارہ تاریخی اہمیت کاحامل ہے،19اکتوبر1988کو،مولوی علی حسن صاحب نے شاہ فیملی اورشہرمونگیرکے اہل علم علماودانشوران کے مشورہ سے قائم فرمایاتھا،اورانجمن کویہ شرف حاصل ہے کہ حضرت مولاناانورشاہ کشمیری،حضرت مولانا مرتضیٰ حسن چاندپوری،حضرت مولاناقاری محمدطیب صاحب،امیرشریعت حضرت مولانامنت اللہ رحمانی، امیرشریعت حضرت مولانامحمدولی رحمانی جیسی شخصیات نے اس ادارہ کے اجلاس سے خطاب فرمایاہے اور اس وقت حضرت امیر شریعت مولانااحمدولی فیصل رحمانی صاحب اس ادارہ کے صدرہیں اوران کی صدارت میں یہ اجلاس منعقدہورہاہے۔ اجلاس کی تیاری کاکام زورشورسے جاری ہے،محلہ کے نوجوان اجلاس کوکامیاب بنانے کے لیے اپنی جدوجہدشروع کرچکے ہیں۔تمام مسلمانوں سے اجلاس میں شرکت کی درخواست ہے۔اورانجمن کے بھرپورمالی تعاون کی گزارش ہے۔
جناب الحاج حافظ محمدامتیازرحمانی صاحب،جوائنٹ سکریٹری انجمن حمایت اسلام مونگیر نے مونگیرکمشنری کے عوام وخواص سے خصوصی گزارش کی ہے کہ بڑی تعدادمیں شرکت فرماکرادارہ کے ذمہ داران،اساتذہ وطلبہ اوران کے سرپرستوں کی حوصلہ افزائی فرمائیں اوراجلاس کی کامیابی کی دعافرمائیں۔
Like this:
Like Loading...