Skip to content
بھاجپا – آپ ہمزاد،دونوں آر ایس ایس کی پروردہ ہے : اسد الدین اویسی
دہلی،5جنوری (آئی این ایس انڈیا )
دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارہ گرم ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 سے پہلے عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لڑائی تیز ہوگئی ہے۔ تینوں جماعتیں ایک دوسرے پر کئی سنگین الزامات لگا رہی ہیں۔ اسی درمیان مجلس کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سنیچر کوآپ اور بی جے پی پر حملہ کیا۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کا بی جے پی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں نظریاتی طور پر ایک ہیں اور دونوں کا تعلق آر ایس ایس سے ہے۔
اویسی نے بی جے پی اورآپ کو آر ایس ایس کی پیداوار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آپ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں کے نظریات ایک ہیں۔ آر ایس ایس دونوں کی ماں ہے۔ آر ایس ایس نے 1980 میں جن سنگھ اور بعد میں بی جے پی کی بنیاد رکھی، اس کے بعد 2012-13 میں آپ تشکیل دی گئی۔ واضح رہے کہ دہلی میں فروری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور انتخابات کی تاریخوں کا اعلان چند دنوں میںمتوقع ہے۔
Like this:
Like Loading...