Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
meeting-of-the-royal-guests-performing-the-sacred-duty-of-hajj-with-the-imam-of-masjid-al-haram

مقدس فریضہ حج ادا کرنے والے شاہی مہمانوں کی امامِ مسجدالحرام سے ملاقات

Posted on 28-06-2024 by Maqsood

مقدس فریضہ حج ادا کرنے والے شاہی مہمانوں کی امامِ مسجدالحرام سے ملاقات

حیدرآباد۔ 28جون( ایجنسیز)

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر شاہی مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج ادا کرنے والے ہندوستان وفد نے مقدس فریضہ حج کی تکمیل کے بعد کئی اہم مذہبی شخصیات سے ملاقات کی۔ نئی دہلی سے اس وفد میں شامل جناب اعجاز بھٹ نے شیخ صالح ابن عبداللہ ابن حمید (امام مسجد الحرام مکہ مکرمہ و رکن مجلس الشوری حکومت سعودی عربیہ) سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے اظہار تشکر کیا۔ جناب اعجاز بھٹ دہلی کی ایک معروف کمپنی میں پبلک ریلیشن مینیجر کے طورپر خدمت انجام دے رہے ہیں۔ وہ اسلامک یونیورسٹی مدینہ شریف اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے بالترتیب گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگریز رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے ہر سال دنیا بھر کی اہم شخصیات کو حج بیت اللہ کے لئے شاہی خرچ پر خصوصی مہمان کے طورپر دعوت دی جاتی ہے۔امسال دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد معروف اسلامی اسکالرس، نامور صحافی، دانشوران کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دعوت دی گئی تھی۔ ان شخصیات میں جہاں نئی دہلی سے اعجاز بھٹ شامل تھے وہیںان کے ساتھ تلنگانہ حیدرآباد کی نمائندگی سید امیر اللہ حسینی( چیف پیاٹرن انٹرنیشنل جرنلسٹس فریٹرنٹی فورم (آئی جے ایف ایف) نے کی تھی۔ وفد میں شامل تمام شخصیات نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، کراون پرنس محمد بن سلمان آل سعود، عزت مآب عبدالطیف الشیخ وزیر اسلامی امور سعودی عربیہ کے علاوہ سفیر سعودی عرب متعینہ ہند عزت مآب صالح بن عید الحسینی و دیگر سے اظہار تشکر کیا ہے۔۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d