Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
nawaz-ghani-mp-submitted-a-petition-to-the-civil-aviation-minister-demanding-the-commencement-of-operations-of-the-ramanathapuram-district-airport

نواز غنی ایم پی نے شہری ہوابازی وزیرکو راماناتھاپورم ضلعی ہوائی اڈہ کے کام کو شروع کرنے کے مطالبے پر مشتمل درخواست نامہ پیش کیا

Posted on 28-06-2024 by Maqsood

نواز غنی ایم پی نے شہری ہوابازی وزیرکو راماناتھاپورم ضلعی ہوائی اڈہ کے کام کو شروع کرنے کے مطالبے پر مشتمل درخواست نامہ پیش کیا
درخواست میں ملیشیا پینانگ اور سعودی ریاض سے چنئی تک براہ راست فلائٹ سروس شروع کرنے کے مطالبات بھی شامل

 

نئی دہلی ،28جون (پریس ریلیز)

انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) کے تمل ناڈو راماناتھا پورم لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمان نواز غنی نے شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کو ایک عرضداشت سونپا ہے جس میں انہوں نے راماناتھاپورم ضلعی ہوائی اڈے کے کام کو جلد از جلد شروع کرنے، ملیشیا ۔پینانگ سے چنئی تک براہ راست فلائٹ سروس اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے چنئی تک براہ راست فلائٹ سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

راماناتھا پورم کے ممبر پارلیمنٹ اور انڈین یونین مسلم لیگ تمل ناڈو کے ریاستی نائب صدر کے نواز غنی ایم پی نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر ہوا بازی رام موہن نائیڈو سے اپنے درخواست نامہ میںلکھا ہے کہ ایک طویل عرصے سے میں اپنے پارلیمانی حلقہ راماناتھا پورم میں ہوائی اڈہ قائم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ رامناتھا پورم وہ ضلع ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ بیرون ملک کام کرتے ہیں اور بیرون ملک میں کاروبار کرتے ہیں۔یہی نہیں، مشہور رامیشورم راماناتھا سوامی مندر میں ہر سال ہندوستان بھر سے لاکھوں عقیدت مند آتے ہیں۔

ایسے میںہم راماناتھا پورم ضلع میں ہوائی اڈے کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں گزشتہ 17 ویں لوک سبھا میں ہوابازی کے وزیر نے پارلیمنٹ میں میرے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کا تحریری جواب دیا کہ راماناتھا پورم سے چنئی تک پرواز جلد ہی چلائی جائے گی۔لیکن اس سلسلے میں کام شروع ہونا باقی ہے۔

راماناتھا پورم کے ممبر پارلیمنٹ اور انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی نائب صدر کے نواز غنی ایم پی نے مرکزی وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو کے نام اپنے درخواست نامہ میں اس کا ذکر کیا ہے کہ اس لیے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ کام جلد شروع کریں اور راماناتھا پورم میں ہوائی اڈہ قائم کریں اور ہوائی سروس شروع کریں۔

میرے حلقے کے ساکن ملیشیاء میں کام کرنے والے اور کاروباری باشندے ہیں۔ اس لیے وہ ملیشیاء پینانگ سے چنئی کے لیے براہ راست فلائٹ سروس کے لیے مسلسل درخواست کر رہے ہیں تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے آبائی شہروں تک پہنچ سکیں۔اس لیے میں درخواست کرتا ہوں کہ ملیشیاء پینانگ سے چنئی تک براہ راست پرواز شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں تاکہ ان کی تکلیف کو دور کیا جا سکے۔

اسی طرح سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے چنئی تک براہ راست فلائٹ سروس شروع کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس لیے میری درخواست ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے چنئی تک براہ راست فلائٹ سروس شروع کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں تاکہ وہاں رہنے والے لوگ بغیر کسی مشکل کے اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا سکیں۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d