Skip to content
خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کیلئے 89 پاکستانی زائرین کی اجمیر آمد
اجمیر ، 7جنوری (ایجنسیز)
خواجہ غریب نواز معین الدین حسن چشتی کے 813ویں عرس میں شرکت کے لیے پاکستان سے زائرین کا ایک وفد اجمیر پہنچ گیا ہے۔ منگل کی صبح 3.17 بجے چیتک ایکسپریس سے 89 پاکستانی یاتری اجمیر پہنچے۔ گذشتہ سال کے مقابلے اس بار پاکستانی زائرین کی تعداد نصف سے بھی کم ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر ہر پاکستانی زائر کی جانچ اور تصدیق کی گئی۔
اس کے بعد انہیں روڈ ویز کی دو بسوں میں بٹھا کر چوڑی بازار کے سنٹرل گرلز اسکول پہنچایا گیا جہاں پاکستانی زائرین کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔اجمیر ریلوے ڈویژن میں کمرشل منیجر اور عرس کے افسر وویکانند شرما نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کے لیے دہلی سے آنے والی چیتک ایکسپریس میں دو اضافی بوگیاں لگائی گئی تھیں۔
ٹرین منگل کی صبح 3.17 بجے اجمیر ریلوے اسٹیشن پہنچی، جہاں پہلے سے ہی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ یہاں سے ریاستی حکومت کے متعلقہ ادارے پاکستانی زائرین کا خیال رکھ رہے ہیں۔ پاکستانی زائرین 10 جنوری کو اجمیر سے شتابدی ایکسپریس کے ذریعے سہ پہر 3:30 بجے روانہ ہوں گے۔ جی آر پی سی او رام اوتار نے بتایا کہ 89 پاکستانی زائرین ٹرین کے ذریعے اجمیر پہنچے ہیں۔ ہر چیز کی جانچ و تصدیق ہو چکی ہے۔
Like this:
Like Loading...