Skip to content
اجیت پوار اراکین پارلیمنٹ کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں ، سنجے راوت کا الزام
ممبئی ،8جنوری (آئی این ایس انڈیا)
شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے مہاراشٹرکی سیاست میں بھونچال لانے والا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز(8 جنوری) کوکہا کہ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکے قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شرد پوارکی قیادت والی این سی پی (ایس پی) میں پھرسے پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔
ادھوٹھاکرے کی پارٹی شیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈرسنجے راؤت نے کہا کہ این سی پی شرد پوارکی قیادت والی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کوتوڑنے کی کوشش کررہی ہے اور اس کے لیڈران کو مرکزی کابینہ میں جگہ دینے کا بھی لالچ دیا جا رہا ہے۔سنجے راو?ت کا یہ بیان این سی پی لیڈرامول مٹکری کے اس تبصرہ کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شرد پوارکی قیادت والی این سی پی کے کچھ لوک سبھا اراکین مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکے رابطے میں ہیں۔
این سی پی (ایس پی) رکن اسمبلی اورسابق وزیرجتیندراوہاڈ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اجیت پوارکی قیادت والی این سی پی کے ریاستی صدرسنیل تٹکرے نے حریف گروپ کے اراکین پارلیمنٹ کو پارٹی چھوڑنے کے لئے کہا تھا۔ ان دعووں پر خبرلکھے جانے تک سنیل تٹکرے کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔سنجے راو?ت نے کہا کہ سینئراین سی پی لیڈرپرفل پٹیل اورسنیل تٹکرے کوشرد پوارکی قیادت والے گروپ میں توڑپھوڑکرانے کا کام سونپا گیا ہے۔
جب تک این سی پی شرد پوارکی قیادت والے گروپ سے اراکین پارلیمنٹ کو توڑنہیں لیتی تب تک اسے مرکزی حکومت میں کوئی عہدہ نہیں ملے گا۔وہیں دوسری طرف، این سی پی کے دونوں گروپوں کے ساتھ آنے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پرجتیندر اوہاڈ نے کہاکہ اگراین سی پی کے دونوں گروپوں کوساتھ آنا ہے توسنیل تٹکرے نے ہمارے لوک سبھا اراکین کوپیشکش کیوں کی؟ ان کی تجویزتھی کہ باپ-بیٹی کوچھوڑواورہمارے پاس آؤ،مجھے لگتا ہے کہ سنیل تٹکرے خود نہیں چاہتے کہ دونوں پوارپھرسے ایک ہوجائیں۔
Post Views: 37