Skip to content
سپریم کورٹ کا ہجومی تشدد کی درخواست پر جلد سماعت کرنے سے انکار
نئی دہلی ،8جنوری (آئی این ایس انڈیا)
سپریم کورٹ نے ہجومی تشدد سے متعلق نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ معاملہ کل سماعت کے لیے درج تھا، لیکن وقت کی کمی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی۔
اب عارضی تاریخ فروری دکھائی دے رہی ہے، اس لیے درخواست کی جلد سماعت کی جائے۔جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی میں بنچ نے کہا کہ ہمارے پاس جنوری میں بہت سارے کیس ہیں۔ اس لیے اس معاملے کی پہلی سماعت فروری میں ہوگی۔ پچھلی سماعت میں سپریم کورٹ نے ہجومی تشدد اور ہجومی تشدد میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی تھی، خاص طور پر گاؤ رکھشکوں کے ذریعہ ہجومی تشددپر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اس کے علاوہ، عدالت نے پانچ ریاستوں آسام، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، مہاراشٹرا اور بہار کو وارننگ جاری کی تھی اور ان سے جوابی حلف نامہ داخل کرنے کو کہا تھا۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ریاستی حکومتیں جوابی حلف نامہ داخل نہیں کرتی ہیں تو متعلقہ ریاست کے چیف سکریٹری خود عدالت میں حاضر ہوں گے اور ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجوہات بتائیں گے۔
Like this:
Like Loading...