Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
pm-modi-to-discuss-net-issue-in-parliament-rahul-gandhi

پی ایم مودی نیٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائیں: راہل گاندھی

Posted on 28-06-2024 by Maqsood

پی ایم مودی نیٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائیں: راہل گاندھی

نئی دہلی ، 28جون (آئی این ایس انڈیا )

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ قومی اہلیت اور میڈیکل داخلہ امتحان (نیٹ) میں دھاندلی لاکھوں بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے، اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں اس پر وسیع بحث کرنی چاہئے ایوان کی کارروائی سے پہلے مسٹر گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہئے اور اس معاملیپر پارلیمنٹ میں مختلف پہلوؤں پر وسیع سطح پر بحث ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کل تمام اپوزیشن پارٹیوں کے فلور لیڈروں کی میٹنگ ہوئی تھی اور سب کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ نیٹ کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ نوجوانوں کے مستقبل کا معاملہ ہے اور اس پر مناسب طریقے سے بات کی جانی چاہئے۔ آپ بھی اس بحث میں شامل ہوں، کیونکہ یہ نوجوانوں کا معاملہ ہے۔ پارلیمنٹ سے یہ پیغام جانا چاہئے کہ ہندوستانی حکومت اور اپوزیشن مل کر طلباء کے بارے میں بات کر رہے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb