Skip to content
اندرا گاندھی انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر گری چھت، ایک ہلاک .
مہلوکین کیلئے 20لاکھ ،جبکہ زخمیوں کیلئے 3لاکھ معاوضہ کا اعلان
نئی دہلی، 28جون (آئی این ایس انڈیا )
دارالحکومت دہلی میں بارش کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 پر بارش کے باعث چھت گرنے سے وہاں موجود کئی کاریں دب گئی ہیں، جب کہ کار میں موجود اور باہر موجود 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔اسپتال میں ایک کی موت کی خبر ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ٹرمینل 1 سے دوپہر 2 بجے تک پروازیں روک دی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔جمعہ کی صبح سے بارش ہو رہی ہے۔
جہاں دہلی کی سڑکیں بارش سے بھری ہوئی نظر آتی ہیں۔ بارش کی وجہ سے اندرا گاندھی ایئرپورٹ کے ٹرمینس-1 کی چھت گر گئی اور کئی گاڑیاں اس میں پھنس گئیں۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ صبح 5.30 بجے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی دہلی فائر سروس کے 3 فائر انجن موقع پر پہنچ گئے۔مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو بھی اس واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینس-1 کی چھت گرنے کے واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ اس حادثے میں زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے۔
نقصان کے باعث ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹرمینل 1 سے پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں 28 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔دہلی میں گزشتہ دو دنوں سے جاری تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ جبکہ کئی درخت بھی گر گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں 29 اور 30 جون کو تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے 28 جون کو دارالحکومت کے آس پاس کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔خیال رہے کہ مہلوک شخص کے اہل خانہ کیلئے ۲۰؍لاکھ ، جبکہ زخمیوں کے لیے تین تین لاکھ روپے بطور معاوضہ کا اعلان کیا گیا ہے۔
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...