Skip to content
چندرشیکھر کے بیان پر سادھوؤں کی ناراضگی،بیان واپس لینے کا مطالبہ
پریاگ راچ،11جنوری (ایجنسیز)
آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر اور نگینہ رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد کے بیان پرسادھوؤں نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہندو دھرم کا کوئی علم نہیں۔ گنگا میں نہانے سے دماغ اور جسم کی صفائی ہوتی ہے۔ ایسے بیان سے معاشرے میں شدید برائی آئے گی، ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے، اپنا بیان واپس لیں۔دراصل بھیم آرمی کے بانی اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر اور نگینہ سیٹ سے ایم پی چندر شیکھر آزاد نے مہاکمبھ کو لے کر بیان دیا تھا۔
جس کے بعد مذہبی ہندو رہنماؤں نے ان کے بیان پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس بیان کے بارے میں سہجانند جی مہاراج نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر آزاد کو مذہب کا کوئی علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تروینی میں منعقد ہونے والے کمبھ میں بابا، سنت، دیوتا، مرد، خواجہ سرا سب آتے ہیں اور اشنان کرتے ہیں، کیا یہ سب پاپی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان کو سناتن دھرم کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیان سے معاشرے میں نفرت پھیلے گی، ہم اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تمام معاشرے کے لوگوں کو بھی اس بیان کی مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مہا کمبھ کے لئے حکومت کی طرف سے کی جا رہی تیاریوں کی بہت ستائش کی۔
Like this:
Like Loading...