Skip to content
سابق ایم پی مرحوم عتیق احمدسے متعلق چھ پلاٹوں کی قرق درست قرار دی گئی
نئی دہلی،13جنوری (ایجنسیز)
انسداد بے نامی جائیداد ایکٹ سے متعلق ایک ٹریبونل نے مقتول ایم پی عتیق احمد کے چھ پلاٹوں کی قرق کو درست قرار دیتے ہوئے ، حکم کو برقرار رکھا ہے۔ سال 2023 میں محکمہ انکم ٹیکس نے اسے مقتول ایم پی عتیق احمد کے خلاف جامع تحقیقات کے حصے کے طور پر منسلک کیا تھا۔ ٹربیونل نے کہا کہ جائیداد کے ان سودوں میں منی لانڈرنگ کے اشارے ملے ہیں۔پریاگ راج (الٰہ آباد )میں واقع 4.63 کروڑ روپے سے زیادہ کی ان جائیدادوں کو لکھنؤمیں قائم بے نامی پرہیبیشن یونٹ (بی پی یو) نے منجمدکر دیا ہے۔عتیق احمد کے مقتول بھائی خالد عظیم عرف اشرف کے رشتہ دار محمد اشرف صدیقی کو ان جائیدادوں کا مالک ظاہر کیا گیا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اپنے حکم میں دعویٰ کیا کہ اشرف صدیقی عتیق احمد کے گینگ کا رکن تھا اور کئی سنگین مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھا۔خیال رہے کہ اپریل 2023 میں، عتیق احمد اور اشرف کوپولیس حراست میں تین حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ پریاگ راج میں ہیلتھ چیک اپ کے لیے پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے جا رہے تھے۔گزشتہ سال 30 دسمبر کو جاری کردہ اپنے حکم میں ٹریبونل نے کہا کہ اس نے ان اثاثوں کو بے نامی اثاثہ تصور کیا تھا۔
Like this:
Like Loading...