Skip to content
مدرسہ ہدایت البنات وجےواڑہ میں دارلاقامہ کی طالبہ کی مشکوک حالت میں موت
مولانا حسین احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش کا پریس نوٹ
وجئےواڑہ ،29جون( پریس نوٹ)
مولانا حسین احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش کےاطلاع کے مطابق مدرسہ ہدایت البنات وجےواڑہ میں دارلاقامہ کی طالبہ جس کا نام کرشمہ ہے،جس کا تعلق ضلع کرشنا گڈی واڈہ منڈل سے ہے،کل صبح بعد فجر مدرسہ میں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اچانک موت واقع ہوگئی معلوم ہوا کہ یہ ایک فطری موت ہے اور طالبہ چند یوم سے مختلف امراض میں بھی مبتلاء رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طالبہ کاپوسٹ مارٹم کرایا گیا ،بعدنماز عشاء وجےواڑہ کے صنعت نگر علاقہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ،چند متعلقین اور رشتہ داروں کا الزام ہیکہ لڑکی کی موت طبعی نہی تھی بلکہ ادارہ میں لڑکی کو ماردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ طالبہ کے موت کے بعد فوڈ انفیکشن کے شک کی بنیاد پر دیگر طالبات کا بھی معائنہ کروایا گیا،اور ان تمام طالبات کی ریپورٹ نارمل رہی۔
مولانا مظاہری نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم ریپورٹ کا انتظار ہے ریپورٹ کے آنے کے بعد موت کی تفصیل سامنے آئیںگی ، ادارہ کے فرج میں بڑے پیمانے پر قربانی کا گوشت محفوظ کرنا منتظمین کے لئے سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے مگر تفصیلات کے بغیر کسی پر الزام لگانا قبل از وقت ہوگا۔
Like this:
Like Loading...