Skip to content
مندروں کے قریب تمباکو مصنوعات کی فروختگی پر پابندی کی درخواست مسترد
نئی دہلی ،15جنوری (ایجنسیز)
دہلی ہائی کورٹ نے مندروں کے قریب تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ عرضی مندر کے پجاری ابھیمنیو شرما نے دائر کی تھی۔پی آئی ایل میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مندروں کے آس پاس تمباکو فروخت کرنے والے دکانداروں کو کوئی اور سامان فروخت کرنے سے روکا جائے۔قائم مقام چیف جسٹس ویبھو بکھرو کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے کوئی حکم جاری کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ متعلقہ حکام سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ (COCTRA) کے تحت ضروری کارروائی کرنے کے اہل ہیں۔ ابھی منیو شرما نے ایک PIL کے ذریعے مذہبی مقامات بالخصوص مندروں کے قریب تمباکو مصنوعات کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔ انہوں نے استدلال کیا کہ اس طرح کے عمل غیر منصفانہ ہیں اور عقیدتمندوں اور مندر جانے والوں کی توہین پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مزید درخواست کی کہ ان مذہبی مقامات کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے مندروں کے آس پاس کے علاقوں میں کسی بھی شے خصوصاً تمباکو کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔تاہم ہائی کورٹ نے کوئی خاص ہدایات جاری کرنے سے گریز کیا۔ یہ واضح کیاکہ ایسے قوانین کا نفاذ موجودہ قوانین کے تحت متعلقہ حکام کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ خاص طور پر عدالت نے سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ کی طرف اشارہ کیا، جو ہندوستان میں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت اور تشہیر کو منظم کرتا ہے۔
Like this:
Like Loading...