Skip to content
ٹرمپ کی حلف برداری سخت سردی کے باعث کیپٹل روٹنڈا کے اندر منعقد ہو گی
واشنگٹن،18جنوری (ایجنسیز)
منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے ر وز شدید سرد موسم کی پیش گوئیوں کے باعث کیپٹل ہل کے سامنے اوپن ائر کی بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ، واشنگٹن ڈی سی کے لیے برفانی ہواؤں کے باعث سخت سردی کی پیش گوئی کے نتیجے میں درجہ حرارت ریکارڈ درجے کم ہو سکتا ہے۔ ملک سخت سردی کی لپیٹ میں ہے۔ میں لوگوں کو کسی بھی طریقے سے کوئی نقصان پہنچتے یا متاثر ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا۔کانگریس کی عمارت کے روٹنڈا ہال کو ہر حلف برداری کے موقعے پر، شدید موسم کی صورت میں ایک متبادل کے طور پر تیار رکھاجاتا ہے۔
اس سے قبل 1985 میں صدر ڈونلڈ ریگن کی دوسری مدت صدارت کی حلف برداری کی تقریب شدید موسم کے باعث روٹنڈا میں منتقل کی گئی تھی۔اس دن کے بعد سے اب ایسا ہوا ہے کہ پیر 20 جنوری 2025 کے لیے کی گئی موسمی پیش گوئی کے مطابق حلف بردار ی کے اس دن درجہ حرارت کم ترین سطح پر ہوگا۔سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، اراکین کانگریس اور دوسریعمائدین اور دیگر معززین اور قابل ذکر مہمان کیپٹل کے اندر یہ تقریب دیکھ سکیں گے۔لگ بھگ ڈھائی لاکھ مہمانوں کے لیے،جنہیں کیپٹل گراؤنڈز کے آس پاس سے افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے ٹکٹ دئے گئے ہیں اور مزید ان ہزاروں افراد کے لئے جو متوقع طور پر داخلے کے عمومی علاقوں میں ہوں گے یا کیپٹل سے وائٹ ہاؤس تک افتتاحی پریڈ کے راستے پر لائن میں کھڑے ہوں گے، متبادل منصوبے درکار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے کچھ حامی پیر کے روز تقریب کو واشنگٹن کے کیپٹل ون ایرینا سے دیکھ سکیں گے جو ایک ان ڈور مقام ہے جہاں وہ اگلے روز ایک ریلی منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی حلف برداری کے بعد لگ بھگ 20 ہزار لوگوں کی گنجائش کے حامل ایرینا کا دورہ کریں گے اور وہاں ایک بہتر افتتاحی پریڈ کی میزبانی کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حلف برداری سے متعلق دوسری تقریبات میں اتوار کی ریلی اور پیر کی رات تین بڑے سرکاری اجتماع شامل ہوں گے۔
امریکی سیکریٹ سروس نے، جو حلف برداری کے لیے سیکیورٹی پلاننگ کرتی ہے، کہا ہے کہ وہ شیڈول میں تبدیلیوں کے مطابق اپنے منصوبوں کو ڈھالنے کے لیے منتظمین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ایک ترجمان نے جمعے کے روز کہا کہ،’’حلف برداری کی تقریبات سے متعلق کانگریس کی مشترکہ کمیٹی منتخب صدر اور ان کی صدارتی اناگرل کمیٹی کی جانب سے حلف برداری کی ساٹھویں تقریبات کو امریکی کیپٹل کے اندر روٹنڈا منتقل کرنے کی درخواست کا احترام کرے گی۔
Like this:
Like Loading...