Skip to content
راہل گاندھی کی لالو یادو سے ملاقات
پٹنہ، 18جنوری (ایجنسیز)
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر آر جے ڈی سپریمو لالو یادو سے ملاقات کی۔ اس دوران آر جے ڈی کی اعلیٰ قیادت کے کئی اہم ارکان بھی موجود تھے۔ راہل گاندھی کی آمد پر، ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور لالو یادو نے انہیں روایتی چوڑا اور ہری چنا پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے راہل گاندھی کو اپنی گوشالہ اور مندر کا دورہ بھی کرایا۔اس ملاقات میں بہار کی سیاست اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے، تیجسوی یادو نے کہا کہ اندرونی معاملات نہیں بتائے جاتے ہیں، لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ راہل گاندھی کو کھلایا گیا ہرا چنا اور دہی چوڑا بہار کی روایتی ثقافت کا حصہ ہیں۔
راہل گاندھی کے دورہ بہار کا سیاسی پہلو اہم ہے۔ بہار جہاں ان دنوں قومی سیاست میں تیجسوی یادو اور ان کی پارٹی آر جے ڈی کا دبدبہ بڑھ رہا ہے، راہل گاندھی کے اس دورے کو کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں سمجھا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کا یہ دورہ اس بات کا اشارہ بھی دیتا ہے کہ کانگریس بہار میں آر جے ڈی کے ساتھ اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ بہار میں 2025 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس میٹنگ کو ایک اسٹریٹجک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کا بہار کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب آر جے ڈی کی طاقت آہستہ آہستہ تیجسوی کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
راہل اور تیجسوی کے درمیان ہونے والی ملاقات مستقبل کی حالت اور سمت طے کرنے والی ہے۔ اندرونی بات چیت تو بہت ہوئی،لیکن اس کے اثرات آہستہ آہستہ سیاسی گلیاروں میں نظر آئیں گے۔البتہ راہل گاندھی نے کہاذات پات کی مردم شماری کو فرضی قرار دیتے ہوئے این ڈی اے حکومت کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بہار میں تعلیمی نظام پوری طرح صنعتکار کے ہاتھوں بک چکا ہے۔ بہار میں نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہاہے، بہار میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور غریب عوام کو کچلا جا رہا ہے۔
Like this:
Like Loading...