Skip to content
مہاکمبھ میلے میں خوفناک آتشزدگی، کئی خیمی خاکستر، بمشکل آگ پرپایا گیا قابو
الٰہ آباد ،19جنوری (ایجنسیز)
پریاگ راج مہا کمبھ میلہ کے علاقے میں آگ لگنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہا کمبھ میلہ کے علاقے میں شاستری برج سیکٹر-19 کیمپ میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی گئی اورآخر کار تقریباًایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی ملی۔اس دوران بڑی تعداد میں ٹینٹ جل کر راکھ میں بدل گئے۔واضح رہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہو پائی ہے،حالانکہ مقامی ہجوم کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکے کی وجہ سے یہ آگ لگی اور پھیلتی چلی گئی۔
جس کی وجہ سے دو سو سے زیادہ خیمے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔آگ پر قابو پانے کے بعد بھی فی الحال افراتفری کا ماحول ہے اور اس میں پولیس انتظامیہ حالات کو بھی قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ پورا میلہ کا علاقہ ہے،جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہر وقت آتے جاتے رہے ہیں۔ البتہ اس واقعے میں راحت کی بات یہ ہے کہ کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔وہیں اس کمبھ میلے میں اس خوفناک آتشزدگی کے واقعہ پر سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے نوٹس کررپورٹ طلب کرلی ہے۔
Like this:
Like Loading...