Skip to content
غزہ کی پٹی کے لیے امارات کی جانب سے امداد کی سب سے بڑی کارروائی
دبئی،20جنوری (ایجنسیز)
متحدہ عرب امارات نے فائر بندی کے معاہدے کے اعلان کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی کی آبادی کے لیے امدادی قافلہ روانہ کر دیا۔ یہ قافلہ 20 ٹرکوں پر مشتمل ہے جن پر 200 ٹن سے زیادہ امدادی سامان موجود ہے۔ ان میں اشیاء، موسم سرما کے کپڑے اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات شامل ہیں۔اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ قافلہ غزہ کی پٹی میں درپیش مشکل انسانی صورت حال کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کو فوری سہارا فراہم کرے گا۔ یہ غزہ میں امارات کا امدادی آپریشن ”الفارس الشہم 3” شروع ہونے کے بعد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا امدادی حجم ہے۔
مذکورہ آپریشن کے تحت 441 روز سے زیادہ عرصے سے فلسطینی عوام کے لیے امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ امداد 500 فضائی پروازوں، 5 بحری جہازوں اور 2500 سے زیادہ ٹرکوں کے ذریعے غزہ پہنچائی گئی۔یاد رہے کہ ”الفارس الشہم 3” انسانی بنیادوں پر ہونے والی ایک بڑی کارروائی ہے جس کے دوران میں کئی طرح سے انسانی امداد پیش کی گئی۔ اس ضمن میں غزہ میں ایک میدانی ہسپتال اور مصر کے شہر عائم میں ایک ہسپتال قائم کیا گیا۔ یہ تنصیبات ہنگامی بنیادوں پر علاج فراہم کرنے اور آپریشنوں کے لیے جدید لوازمات سے لیس ہیں۔
اس کے علاوہ امارات کے ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج اور پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ ان میں سب سے بڑا ڈیسیلی نیشن پلانٹ مصر کے شہر رفح میں لگایا گیا جس کی پیداواری صلاحیت یومیہ بیس لاکھ گیلن ہے۔ اس کے ساتھ طیور الخیر کا منصوبہ جس کے تحت ان علاقوں میں انسانی امداد کو فضائی راستے سے گرایا گیا جہاں زمینی طور پر پہنچنا دشوار تھا۔ ان میں اہم ترین غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے ہیں۔
Post Views: 15
Like this:
Like Loading...