Skip to content
معاہدے کی بقااسرائیل پر منحصر ، خلاف ورزی یرغمالیوں کیلئے خطرناک ہوگی: القسام
غزہ،20جنوری (ایجنسیز)
اسرائیل کا مقابلہ کرنے والے مزاحمتی گروپوں میں سے سب سے بڑے گروپ القسام بریگیڈ نے جنگ بندی معاہدے کے بارے میں اسرائیلی اعلی عہدے داروں کے اتوار کے روز سامنے آنے والے بیانات پر کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی القسام کی طرف سے پابندی کی جائے گی۔ مگر اسرائیل یا اس کی فوج نے کوئی خلاف ورزی کی تو اس سے یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں جنگ بندی معاہدہ کرانے والے ثالث ملکوں سے کہا ہے وہ اسرائیل کو معاہدے پر عمل کرنے لیے مجبور کریں۔
ابو عبیدہ نے اس ویڈیو بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ القسام معاہدے کے تمام مراحل کی پابندی کرے گا اور اس دوران غزہ میں دونوں طرف کے قیدیوں کی رہائی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا۔ لیکن اس کا انحصار دشمن کے ارادوں پر ہو گا، اگر قبضے نے خلاف ورزیوں کی کوشش کی تو اس سے تبادلے میں رہائیوں کا عمل بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا ‘ ہم اپنے لوگوں کے خون کے تحفظ اور ذپنے مقاصد کے تحفظ کے لیے معاہدے کے تمام مراحل اور ان سے متعلق تمام تر تفصیلات پر بروقت عمل اور کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔
اس لیے ثالثوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ دشمن کو بھی معاہدے کی پابندی پر مجبور کریں۔’واضح رہے اتوار ہی کے روز اس سے پہلے القسام کے اہلکاروں نے تین اسرائیلی قیدی خواتین کو عالمی ریڈ کراس کے حوالے کر کے رہا کیا۔ ان تین اسرائیلی خواتین کے بدلے میں اسرائیل کو 90 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی جیلوں سے رہا کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Post Views: 17
Like this:
Like Loading...