Skip to content
دار العلوم عثمانیہ میں سالانہ تقریری مسابقہ کا انعقاد، مفتی عبداللہ بانعیم قاسمی و مولانا تحسین حیدر ندوی کا خطاب۔
حیدرآباد،22جنوری(پریس نوٹ)
جمعیۃ الاصلاح دار العلوم عثمانیہ، چنتل میٹ، حیدرآباد کے زیرِ اہتمام 19/جنوری/2025 کو سالانہ تقریری مسابقہ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مدرسہ کے طلبہ نے حصہ لیا اور اردو زبان میں تقاریر پیش کیں، بحیثیت حکم و مہمان مفتی عبداللہ بانعیم قاسمی و مولانا تحسین حیدر ندوی نے شرکت کی اور خطاب فرمایا اور طلبہ کی محنتوں کو سراہا۔
بعد ازاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ طبقۂ اولی میں انعام اول: حبیب احمد، انعام دوم: سید انصار، انعام سوم محمد فیروز اور طبقۂ ثانیہ میں انعام اول: محمد عاکف، انعام دوم: شیخ جنید، انعام سوم: شیخ اسماعیل کو مدرسہ کی جانب سے مومنٹوز اور نقد رقم بطور انعام پیش کی گئی، مولانا فصیح الدین ندوی ناظم مدرسہ نے مہمان علماء کرام و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ مفتی عبداللہ بانعیم قاسمی کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہونچا۔
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...