Skip to content
ممبئی،23جنوری (ایجنسیز) سیف علی خان پر حملہ کیس میں آئے روز نئی اپ ڈیٹس آ رہی ہیں۔ پولیس نے ملزم محمد شریف الاسلام کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے سیف کے گھر پر کرائم سین کریٹ کیا تھا۔ پولیس نے چاقو کا تیسرا ٹکڑا بھی برآمد کر لیا ہے جس سے سیف پر حملہ کیا گیا تھا۔ اب اس معاملے میں ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم شریف الاسلام نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع سے اہم اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ملزم نے دوران تفتیش سیف علی خان پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
محمد شریف شہزاد کے والد کا نام محمد روح الامین ہے۔ محمد روح الامین نے کئی انکشافات کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی اپنے بیٹے سے گزشتہ ہفتے جمعہ کو بات ہوئی تھی۔ محمد روح الامین نے بتایا کہ ان کا بیٹا دستاویزات لے کر بھارت نہیں گیا۔ محمد شریف الاسلام موٹر سائیکل سواری کے طور پر کام کرتا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ ملزم 15 جنوری کی آدھی رات کو سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا تھا۔وہ چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا تھا۔
ملزم کا سیف علی خان سے جھگڑا ہوا۔ اس دوران سیف علی خان زخمی ہو گئے۔ سیف علی خان پر چھ بار حملہ کیا گیا۔ ملزم حملہ کر کے فرار ہو گیا۔ اس کے بعد سیف کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سیف علی خان کی وہاں سرجری ہوئی۔ سیف کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب چھری گھس گئی تھی۔ تاہم اب سیف علی خان بالکل ٹھیک ہیں۔ انہیں منگل کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
Like this:
Like Loading...