Skip to content
ہما را ملک ہندوستان قو می یکجھتی ،سا لمیت ،اخوت و بھا ئی چا ر گی ،امن و امان گنگاجمنی تہذیب کی زندہ مثا ل رکھتا ہے۔
مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علما ء تلنگا نہ کا بیان
بتاریخ : 26 ؍جنوری2025 ء 76؍ یوم جمہو ریہ کے موقع پرریاستی دفتر جمعیتہ علما ء تلنگانہ و آندھرا پر دیش مسجد ز م ز م ،با غ عنبرپیٹ حیدر آبادمولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علما ء تلنگا نہ کے دست مبارک سے پرچم کشا ئی انجام دی گئی ، انہوں نے (76) ویںیو م جمہو ریہ کی موقع پر تمام ہندو ستا نیوں کو مبا رک با دی پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ہندو ستان کے تا ریخی او راق ہندو ستا نی مسلما نوں کی قر بیا نیوں سے بھرے ہو ئے ہیں، 350 سا لہ قر با نیوںکے بعد یہ اس ملک کو جمہو ری بنا یا گیا ہے ،حقا ئق سا منے رکھ کر اگر دیکھا جا ئے تو مسلمان وہ قوم ہے
جس نے ہر مو ڈ پر ابنا ئے وطن کے سا تھ ہا تھ بڑھا تے ہو ئے ہندو ستان کو انگریزوں کے چنگل سے نکال کر اس ملک کو جمہوری ملک بنا یا، اوراس ملک کو جمہو ری بنا نے میں حضرت مولانا حفظ الرحمن سو ہارویؒ، شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی , شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی ,مولانا کفایت اللہ دہلوی , حضرت مولانا ابو الکلام آزا د,مولانا فضل الحق خیرآبادی اورگاندجی اور دیگر ہندوں ,مسلم ,سکھ,عیسائیوں نے بہت بڑا رول ادا کیا ۔ جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء نے کہاکہ ملک عزیز کی آزادی ہمارے اکابر کی مرہون منت ہے۔
ہمیں جمہوری اور سیکولر نظام حکومت کی قدر کرنی چاہئے ،اسی دستو ونظام کے تحت ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کو خود مختاری حاصل ہے ، آئینی مذہبی آزادی بھی اسی جمہوری نظام کے تحت آتی ہے ،اسی لئے جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کے لئے مدبرانہ اور مؤثر اقدام ضروری ہیں،،انہوںنے کہاکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ایک خاص ناعاقبت اندیش وفکر مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور جمہوریت کے خلاف ہے اور اس نظام کو سبوتاڑ کردینا چاہتی ہیں،اسلئے عہدحاضر میں اس بات کی ضرورت دو چند ہوگئی کہ تمام محبان وطن بالخصوص علماء کرام اور ارباب مدارس جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے پیش رفت کریں
اور حکمت عملی تیار کریں،کیونکہ جب بھی ضرورت پڑ ھی ہمیشہ اس ملک کو طو فا نی مو جوں اور نفرت و تعصب کے ابلتے شرا روں علماء کرام اور مسلم عوام نے سب سے آگے بڑھ کر ٹھنڈا کیا ہے اور ہندوستان کو حسین و جمیل بنا نے اور دنیا میں اس کا نام رو شن کر نے کیلئے اہم کر دار ادا کیا ہے ،تمام انصاف پسند تاریخ داں اس بات کے معترف ہیں کہ علماء کرام کی جدوجہد اور ایثارو قربانی کے تذکرہ کے بغیر تاریخ حریت مکمل نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہاکہ افسو س کی بات یہ ہے کہ اس سلسلہ میں ہماری اپنی صفوںمیں بھی اضحلال اور سستی پائی جاتی ہے یہی وجہ کہ ہمارے نسل نو اپنے اکابر کی قربانیوں سے ناواقف ہے،موجودہ حالات کے پیش نظریہ ضرورت شدت سے محسوس کی جاتی ہے کہ ہر موقع پر اپنے اسلاف کے کارناموں ،ان کی قربانیوں اور ان کی حب الوطنی کو عام کرنے کی کوشش کی جائے ،
تا کہ علماء کی قربانیوں سے نئی نسل بھی واقف ہو اور نسل نو یہ جان سکے کہ اکابر امت نے اس ملک کے لئے کیسی کیسی قربانیاں پیش کی ہیں۔ 76؍ یوم جمہوریہ کے موقع پر انہوں نے کہا یہ ملک سیکولرملک ہے اور انشاء اللہ سیکولر ملک ہی رہے گا ،ہما را ملک قو می یکجھتی ،سا لمیت ،اخوت و بھا ئی چا ر گی ،امن و امان گنگاجمنی تہذیب کی زندہ مثا ل رکھتا ہے ۔اس مو قعہ پرمحترم حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا محمد یعقوب صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ عنبر پیٹ , مولانا محمد معز الدین نائب صدر جمعیۃ علماء حلقہ عنبر پیٹ دفترریا ستی جمعیتہ علما ء کے اسٹاف ، جناب عبد الرمضان، مولانا محمد نصیر الدین , محمد عبد اللہ اکبر, مولانا انصار انور حسامی ‘ حافظ ارشدجناب محمد فیاض صاحب ‘ جناب اکبر صاحب جناب ضمیر صاحب جناب محمد حبیب صاحب اوو دیگر مقامی احباب بھی مو جود تھے ۔
Post Views: 1
Like this:
Like Loading...