Skip to content
ٹی راجہ کی پھر زہر افشانی :
15منٹ میں یوپی کے مسلمان ’صاف‘ہوں گے، تلنگانہ کے مسلمان بھاگیں گے پاکستان
حیدرآباد،27جنوری (ایجنسیز)
تلنگانہ کے گوشہ محل حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ ایک بار پھر اپنے اشتعال انگیز بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اور اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی کو ان کے 15 منٹ کے متنازعہ بیان کے انداز میں جواب دیا ہے۔
ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ اور ناگا سادھوؤں کے حوالے سے بیان دیا۔بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے کہا کہ تم لو گ ہمیں کیا کہتے ہو کہ پندرہ منٹ دے دو،پولیس کو ہٹا دو، 100 کروڑ ہندوؤں کو ختم کردیں گے بولنے والے آج اتر پردیش میں مہا کمبھ ہو رہا ہے،وہاں جاکر کروڑوں ہندو گنگا میں اسنان کررہے ہیں۔
اس دوران انہوں نے ناگا سادھوؤں کا ذکر کرتے ہوئے اتر پردیش اور حیدرآباد کے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ،[جن کا احاطہ صحافتی اقدار کے منافی ہے]۔انہوں نے کہاکہ ناگا سادھوؤں کی تاریخ یہ ہے کہ وہ کبھی بھی عوام میں نہیں آتے، وہ صرف کمبھ کے دوران آتے ہیں، اگر آپ ان کی تاریخ کو دیکھیں تو سناتن پر جب بھی کوئی بحران آیا، انہی ناگا سادھوؤں نے تلوار،اٹھائی ہے۔
Like this:
Like Loading...