Skip to content
صحافی رانا ایوب کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
نئی دہلی ،28جنوری (ایجنسیز)
صحافی رانا ایوب کو دہلی کی عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے دہلی پولیس کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ صحافی رانا ایوب پر 2016-2017 میں مبینہ طور پر کچھ توہین آمیز پوسٹس کرنے کا الزام ہے۔ جس میںمبینہ طور پر ہندو دیوتاؤں کی توہین ، بھارت مخالف جذبات پھیلانا اور مذہبی منافرت کو بھڑکاناشامل ہے۔ عدالت نے کہا کہ دائر درخواست میں قابلِ سماعت جرائم کے ہونے کا خلاصہ ہوا ہے اور سٹی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے۔چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہمانشو رمن سنگھ ایک وکیل کی جانب سے دائر درخواست پر سنوائی کر رہے تھے، جس میں عدالت سے رانا ایوب کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواشت کی گئی تھی۔
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ رانا ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر توہین آمیز پوسٹس کی ہیں۔ اس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس پوسٹ میںہندو دیوتاؤں کی توہین، مبینہ طور پر ملک مخالف جذبات پھیلانے اور مذہبی منافرت کو بھڑکاناشامل ہے۔25 جنوری کے اپنے حکم میں عدالت نے کہاکہ مقدمہ کے حقائق پہلی نظر سے ظاہر کرتے ہیں کہ دفعہ 153A (مذہب، ذات، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کی سزا)۔ 295A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیاں جن کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے اس کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) اور 505 (عوامی فساد کا باعث بننے والے بیانات) قابل سزا جرم ہیں۔
عدالت نے کہا کہ الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کا حکم دینا مناسب ہے۔ عدالت نے کہاکہ شکایت کنندہ کی جانب سے پیش کیے گئے حقائق ایسے ہیں،جن کے لیے پولیس تفتیش کی صورت میں ریاستی مشینری کی مداخلت کی ضرورت ہے اور شکایت کنندہ (وکیل) ثبوت جمع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔عدالت نے جنوبی دہلی کے سائبر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ہدایت دی کہ وہ شکایت کے مواد کو ایف آئی آر میں بدلنے اورمعاملے کی منصفانہ تحقیقات کریں۔ اس معاملے کو تعمیل رپورٹ موصول ہونے کے لیے منگل کو پوسٹ کیا گیا ہے۔
Like this:
Like Loading...