Skip to content
جیل میں بند اوکھلا سے مجلس کے امیدوار شفاء الرحمن کو ملاحراستی پیرول
نئی دہلی، 29جنوری (ایجنسیز)
دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں انتخابی تشہیرکے لئے آل انڈیا مجلس اتحدا المسلمین کے ٹکٹ پر اوکھلا سے امیدوارشفاء الرحمن کو انتخابی تشہیرکے لئے حراستی پیرول مل گئی ہے۔ یہ پیرول انہیں انتخابی تشہیر کے لئے دی گئی ہے۔ حالانکہ عدالت نے اس پر کچھ شرائط لگائی ہیں، جن پرامیدوار شفاء الرحمن کوسختی سے عمل کرنا ہوگا۔ شفاء الرحمن آج شام تک پیرول پر رہا ہوں گے۔ اس دوران اسدالدین اویسی بھی اوکھلا میں ہیں اوروہ روڈ شو میں حصہ لینے والے ہیں اورشام کو انتخابی جلسے کو خطاب کریں گے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ شفاء الرحمن صرف انتخابی تشہیر کے لئے پیرول کا استعمال کریں گے۔
انہیں مقررہ وقت اور مقامات پر تشہیر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سبھی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے انتظامیہ کی ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔شفاء الرحمن کو پیرول ملنے سے ان کے حامیوں اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے کارکنان میں جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے حامیوں کا ماننا ہے کہ شفاء الرحمن کو پیرول ملنا الیکشن میں اہم موڑ ثابت ہوگا۔وہیں اوکھلا جس کو عام پارٹی کا گڑھ کہا جا رہا ہے، وہاں اس بار انتخاب مجلس بنام عام آدمی پارٹی ہونے کا امکان ہے، کیوں کہ شفاء الرحمن کے حامیوں کی اکثریت ہے، تاہم امانت اللہ خان دو دو بار سے اوکھلا اسمبلی حلقے سے جیت ر ہے ہیں۔
Like this:
Like Loading...