Skip to content
گروگرام،31جنوری (ایجنسیز) نیو گروگرام میں ’ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ ڈپارٹمنٹ‘ کے ضلع نگر پلاننگ انفورسمنٹ ٹیم کی طرف سے ڈی ایل ایف فیز 2 کے ہزاروں رہائشی مکانات پر نوٹس چسپاں کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس ناجائز تعمیرات اور کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے چسپاں کیا گیا ہے۔ کئی مکانات کو وجہ بتاؤنوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹس کے تحت 7 دنوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس نوٹس کی وجہ سے علاقہ مکینوں فکر کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی طرح کے اندیشوں کو دیکھتے ہوئے گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
خبرکے مطابق جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مالکان اپنے اپنے مکان کا منظور شدہ بلڈنگ پلان، آکیوپیشن سرٹیفکیٹ کی کاپی جمع کریں۔ محکمہ جاتی دفتر سے ملی جانکاری کے مطابق پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ میں ڈی ایل ایف سٹی آر ڈبلیو اے کے ذریعہ زیر غور عرضی میں ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ محکمہ کے ذریعہ جمع کی گئی ایکشن ٹیکن رپورٹ کے حساب سے کارروائی کی جا رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ محکمہ کی طرف سے کیے گئے سروے کے بعد ڈی ایل ایف فیز 1 سے 5 میں ناجائز تعمیرات اور کاروباری سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے 4000 سے زائد مکانات کا اب تک سروے کر لیا گیا ہے۔
ان میں سب سے زیادہ مکانات ای ڈبلیو ایس زمرہ کے ہیں، جن میں 7 سے 8 منزل کی تعمیر کر لی گئی ہے۔ اسی طرح ناجائز کاروباری سرگرمیاں بھی ان مکانات میں چل رہی ہیں۔ اب تک محکمہ کی طرف سے ڈی ایل ایف فیز 3 میں تقریباً 3000 مکانات کو، فیز 1 میں 200 سے زائد مکانات کو، ڈی ایل ایف فیز 4 اور 5 میں بھی 200 سے زائد مکانات کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
ہائی کورٹ میں جمع کی گئی رپورٹ کے مطابق اب تک ہوئے سروے کو پیش نظر رکھتے ہوئے 31 جنوری تک نوٹس جاری کیا جانا ہے۔پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ میں زیر التوا عرضی کی 23 جنوری کو سماعت مکمل ہو گئی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ابھی تک عدالت کے ذریعہ کوئی فیصلہ سنایا نہیں گیا ہے۔ محکمہ اور پورے شہر کی نظریں اب عدالتی حکم پر مرکوز ہیں۔
Like this:
Like Loading...