Skip to content
نئی دہلی ،یکم فروری (ایجنسیز) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے عام بجٹ پیش کیا جاچکا ہے۔ بجٹ میں بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان ہوچکا ہے۔ مرکزی وزیر کی جانب اب تک پیش کردہ بجٹ میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ موبائل فون سے لیکر الیکٹرک گاڑیاں سستی ہوں گی۔
کپڑے اور چمڑے کی مصنوعات پر بھی راحت کی خبر سنائی ہے۔ بجٹ کے اعلانات کے مطابق ای وی اور موبائل بیٹری سستی ہوگی،ایل ای ڈی،ایل سی ڈی کی قیمت کم ہوگی۔فلیٹ پینل مہنگا ہوگا،لیتھم آئن بیٹری سستی ہوگی،کینسر جیسی مہلک بیماریوں کی 36دوائیں سستی ہوں گی،موبائل فون،الیکٹرک کار سستے ہوں گے،چمڑے سے بنی ہوئیں چیزیں سستی ہوں گی،کپڑے کا سامان سستا ہوگا،
میڈیکل آلات سستے ہوں گے،82 اشیاء سے ٹکس ہٹانے کا اعلان کیا گیا،بھارت میں بنے ہوئے کپڑے سستے ہوں گے،بنکروں کے بنائے کپڑے سستے ہوں گے،الیکٹرانک کے اشیا کی قیمت کم ہوں گی،سمندری پیداوار بھی سستے ہوں گے۔
Like this:
Like Loading...