Skip to content
اروند کجریوال کا خط، الیکشن کمیشن کے نام
نئی دہلی،2 فروری (ایجنسیز)
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اروند کجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی پارٹی کے کارکنوں پر حملے کا الزام لگایا ہے اور الیکشن کمیشن سے نئی دہلی سیٹ کے لیے ایک آزاد مبصر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کمیشن کو لکھے خط میں کجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کی گرفتاری اور متعلقہ پولیس افسران کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ کجریوال کے دعوؤں پر بی جے پی اور دہلی پولیس کی طرف سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ خط میں سابق وزیر اعلیٰ نے دہلی سیٹ پر آپ کارکنوں پر مبینہ حملےکے واقعات کا حوالہ دیا۔
آپ ممبر اسمبلی موہندر گوئل پر ہفتہ کو روہنی علاقے میں ایک جلسہ عام کے دوران مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رتلہ اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار گوئل سیکٹر 11 کے پاکٹ ایچ کے مقامی باشندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ آپ نے ایک پوسٹ میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو ایک خط لکھ کر نئی دہلی اسمبلی میں آپ کارکنوں پر بار بار حملوں اور دھمکیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چند اہم مطالبات درج ذیل ہیں۔ نئی دہلی کے حلقے میں آزاد انتخابی مبصرین تعینات کیے جائیں۔ الیکشن کمیشن آپ کے کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ایسے واقعات میں ملوث پولیس افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ حملوں کے ذمہ دار بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کیا جائے۔
جمہوریت،تشدد اور خوف کے آگے نہیں جھک سکتی۔ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں۔آپ کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے ہفتہ کو کمیشن کو ایک خط لکھا جس میں الزام لگایا گیا کہ بی جے پی کارکنوں نے آپ کارکنوں پر حملہ کیا اور انہیں نئی دہلی حلقہ میں انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش کی۔ کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے بی جے پی کے پرویش ورما اور کانگریس کے سندیپ دکشت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ 70 رکنی دہلی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔
Like this:
Like Loading...