Skip to content
ایک بار پھر ٹرمپ کا کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کا مطالبہ
واشنگٹن،3فروری (ایجنسیز)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کا مطالبہ کردیا۔ ٹرمپ کے ایسے بیانات نے اور کینیڈا سے درآمدات پر بھاری کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے نے امریکہ کے اپنے نمایاں اتحادیوں کے ساتھ تناو? کو مزید بڑھا دیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کینیڈا کو سپورٹ کرنے کے لیے سینکڑوں بلین ڈالر ادا کر رہا ہے۔ ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارتی خسارے کے واضح حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ اس زبردست حمایت کے بغیر کینیڈا ایک قابل عمل ملک کے طور پر موجود نہیں ہوگا۔ لہٰذا کینیڈا کو ہماری قیمتی 51 ویں ریاست بن جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کینیڈا کو سپورٹ کرنے کے لیے سیکڑوں بلین ڈالر ادا کر رہے ہیں۔ کیوں؟ کوئی وجہ نہیں ہے؟۔ ہمیں ان سے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے پاس توانائی ہے۔ ٹرمپ نے میکسیکو پر محصولات عائد کرنے کے اگلے دن اپنی سوشل ویب سائٹ ’’سوشل ٹروتھ‘‘ پر لکھا کہ کینیڈا اور چین کے بارے میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی سمگلنگ سے متعلق خدشات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی کاریں خود بنانا ہوں گی، ہمارے پاس اس سے زیادہ لکڑی ہے۔
ہماری بھاری سبسڈی کے بغیر کینیڈا ایک قابل عمل ملک کے طور پر ختم ہو جائے گا۔ اسے ہماری 51 ویں ریاست بن جانا چاہیے۔ ہماری پیاری 51 ویں ریاست میں بہت کم ٹیکس ہوگا۔ کینیڈا کے لوگوں کے لیے بہت بہتر فوجی تحفظ ہوگا اور کوئی محصول نہیں لیا جائے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کے شہری اپنے بڑے تجارتی شراکت داروں پر عائد محصولات کی وجہ سے معاشی درد محسوس کر سکتے ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ سمجھا کہ امریکی مفادات کے تحفظ کی یہ قیمت دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا ”کیا کچھ درد ہوگا؟ ہاں شاید (شاید نہیں)۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ہم امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے اور اس کے لیے ہمیں ایک قیمت چکانی پڑے گی۔ہفتے کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سخت الفاظ کیساتھ اپنی تقریر میں اعلان کیا کہ کینیڈا امریکی مصنوعات پر ایسی کسٹم ڈیوٹی عائد کرے گا جس کا ٹرمپ کی طرف سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا ہے۔
ٹروڈو نے کہاکہ کینیڈا کل 155 بلین کینیڈین ڈالر کی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرے گا۔کینیڈین وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی سے روز مرہ استعمال کی مصنوعات جیسے پھل، پھلوں کے جوس، سبزیاں، پرفیوم، کپڑے، جوتے، گھریلو سامان، فرنیچر، کھیلوں کا سامان، اور تعمیراتی لکڑی جیسے سامان پر اثر پڑے گا۔
کینیڈین رہنما نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا اگر صدر ٹرمپ امریکہ کے لیے ایک نئے سنہری دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کینیڈا کے ساتھ شراکت داری کی جائے نہ کہ ہمیں سزا دی جائے۔
Like this:
Like Loading...