Skip to content
مہا کمبھ میں اب پاکستانی ہندوشردھالوبھی لگائیں گے ڈبکی
نئی دہلی،4فروری (ایجنسیز)
پریاگ راج میں مہا کمبھ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان اور بیرون ملک سے کروڑوں لوگوں نے گنگا میں مقدس ڈبکی لگایا ہے۔ اب پاکستانی بھی کمبھ میں نہائیں گے۔ کراچی میں شری پنچ مکھی ہنومان مندر کے سربراہ مہنت شری رام ناتھ مہاراج پیر کو اٹاری بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئے۔مہنت رام ناتھ 480 ہندؤں کی راکھ لے کر آئے ہیں جو گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں فوتکر گئے تھے تاکہ ’موکشیہ‘ حاصل کر سکیں۔
مہنت نے کہا کہ ہریدوار میں راکھ کو رسومات کے مطابق ڈبونے کے بعد وہ پریاگ راج میں کمبھ اشنان بھی کریں گے۔ان راکھوں کو گنگا میں بہانے کے لیے مندر یا شمشان گھاٹ میں محفوظ طریقے سے رکھا گیا تھا۔ متعلقہ خاندانوں کی خواہش تھی کہ ان راکھوں کو گنگا میں ڈبو دیا جائے تاکہ سب کی روح کو سکون ملے۔ اس کام کی اجازت دو سال قبل حکومت ہند نے دی تھی۔ مہنت شری رام ناتھ بھی 2011 اور 2016 میں ہندؤں کی راکھ وسرجن کے لیے بھارت لائے تھے۔ اس کام کے لیے انھیں حکومت ہند نے 10 دن کا ویزا دیا ہے۔
Like this:
Like Loading...