Skip to content
حیدرآباد ،5فروری (ایجنسیز) حیدرآباد کے نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے مشترکہ طور پر تلنگانہ میں منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔اس مشترکہ کارروائی میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تین غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے 1 کلو 300 گرام ایم ڈی ایم اے بھی قبضے میں لے لیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت 1.6 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔منشیات کے خلاف یہ بڑی کارروائی حیدرآباد نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ نے لنگر ہاؤس اور ہمایوں نگر پولیس کے اشتراک سے کی ہے۔
پولیس منشیات کے نیٹ ورک اور اس ریکیٹ میں ملوث دیگر افراد کا پتہ لگانے کے لیے تین غیر ملکی شہریوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔خیال رہے کہ تلنگانہ سمیت دیگر ریاستوں کی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ ہر روز ہمیں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق بہت سی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ سے لے کر سائبر کرائم تک، پولیس ہر جرم کے خاتمے کے لیے آپریشن کرتی ہے اور مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالتی ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ منشیات کی سپلائی چین کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی۔ وزارت داخلہ 2047 تک منشیات سے پاک ہندوستان کے حصول کے لیے تین جہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
امیت شاہ نے کہاتھا کہ پچھلے 10 سالوں میں منشیات کی ضبطی میں سات گنا اضافہ ہوا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ مودی حکومت نے سخت کارروائی کے ذریعے منشیات کے پورے نظام کو تباہ کرنے کا سخت پیغام دیا ہے۔وزیر داخلہ شاہ نے کہا تھا کہ 2024 میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور پولیس نے ملک بھر میں منشیات کیخلاف سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16,914 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کیں، جو کہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہو کر کوئی ملک ترقی کی راہ پر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کریں اور اس جنگ کو جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
Like this:
Like Loading...