Skip to content
دہلی :6فروری( ایجنسیز) 2025 کے دہلی انتخابات کے ایگزٹ پولز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی اور تیسری بار اقتدار سنبھالنے والی عام آدمی پارٹی کی امیدوں پر پانی پھرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ دہلی اسمبلی میں 70 سیٹیں ہیں۔ لہذا، اکثریت کےلئے 36 حلقوں پر کامیاب ہونا ضروری ہے۔
چانکیا، جے وی سی، پول ڈائری، پی مارک، پیپلز انسائٹ اور پیپلز پلس کی جانب سے کئے گئے ایگزٹ پولس میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بتایا جارہا ہے، جبکہ ان پولس میں زعفرانی پارٹی کو دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں میں سے 51 تا 60 نشستیں حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔ اسی طرح پول ڈائری اور پیپلز انسائڈ ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو 40 سیٹیں ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔
وہیں صرف میٹریز ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کو کچھ بہتر پوزیشن میں بتایا گیا۔ کیجریوال کی پارٹی کو 32 تا 37 کے درمیان اور بی جے پی کو 35 تا 40 کے درمیان نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا جو معلق اسمبلی کی طرف اشارہ ہے۔
دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح 7 بجے شروع ہوا اور شام 6 بجے تک جاری رہا۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔
Like this:
Like Loading...