Skip to content
ٹرمپ نے اسرائیل کے مسئلے کو چالاکی سے حل کر دیا ہے: اسرائیلی ذرائع
مقبوضہ بیت المقدس،7فروری (ایجنسیز)
ٹرمپ نے اسرائیل کو درپیش دیرینہ مسئلے کا بڑی سمجھداری سے حل نکالا ہے۔ اس امر کا اظہار اسرائیلی سیاست سے متعلق ذریعے نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔اس ذریعے کے مطابق اگرچہ اسرائیلی وزیر اعظم کے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کبھی زیادہ اچھے نہیں رہے ہیں؛ لیکن اس کے باوجود نیتن یاہو کا جاری امریکی دورہ ہماری توقعات سے بھی بڑھ کر اچھے نتائج کا حامل ثابت ہوا ہے۔
نیتن یاہو کا دورۂ امریکہ توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہا ہے۔حقیقت یہ ہے ٹرمپ نے اسرائیل کو شروع دن سے درپیش مسئلے کا بہت ہی سمجھداری سے حل تجویز کر دیا ہے۔لگتا ہے صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے ان تمام مسائل کا حل شروع کر دیا ہے جو اسرائیل کو شروع دن سے چمٹے ہوئے تھے۔ یہ اسرائیلی ذریعہ غزہ سے فلسطینیوں کے نکال دیئے جانے کے ٹرمپ کے اعلان کا بھر پور مسرت کے ساتھ ذکر کر رہے تھے۔
Like this:
Like Loading...