Skip to content
ہندوسماج کو متحد ہوکر رہنا چاہئے، موہن بھاگوت کی اپیل
کوزی کوڈ،7فروری (ایجنسیز)
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے بدھ کے روز کہا کہ ہندو سماج صرف اسی صورت میں ترقی کرسکتا ہے جب وہ متحد ہو۔ انہوں نے تمام ہندؤں کو ایک جیسا سلوک کرنے پر زور دیا، خواہ ان کی ذات، علاقہ یا زبان کچھ بھی ہو۔ آر ایس ایس سربراہ چیروکولپوزہ ہندو مذہبی کانفرنس کے تحت منعقدہ ہندو اتحاد کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ متحد معاشرہ پروان چڑھتا ہے جب کہ منقسم معاشرہ فنا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو ہونا ایک فطرت ہے جس میں لوگ علم حاصل کرنے کے لیے، دولت کو خیرات کے لیے اور طاقت کو کمزوروں کی مدد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ذات پات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے تمام ہندوؤں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ اگر تمام ہندو متحد ہوجائیں تو اس سے دنیا کو فائدہ ہوگا۔بھاگوت نے متحد ہونے کے طریقے بھی تجویز کیے، بشمول خود کو جاننا، سب کے ساتھ یکساں سلوک کرنا اور ماحول کی حفاظت کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے پالیسی میں تبدیلی میں وقت لگے گا، لیکن لوگ تین چھوٹی چیزیں کر سکتے ہیں: پانی بچائیں، درخت لگائیں اور پلاسٹک کا استعمال بند کریں۔
آر ایس ایس سربراہ نے خاندانوں میں رسومات کی اہمیت پر بات چیت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے کیرالہ میں منشیات کی لت کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بھاگوت نے کہا کہ ہمارے نوجوان منشیات کے عادی کیوں ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر میں کوئی تہذیب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب مل کر کام کریں تو ہندو اتحاد حاصل کیا جا سکتا ہے۔پوری دُنیا انتظار کر رہی ہے کہ بھارت راستہ دکھائے گا، بھاگوت دو روزہ دورے پر کیرالہ میں ہیں۔
Like this:
Like Loading...