Skip to content
نئی دہلی ۔8فروری (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا (SDPI) کے قومی سکریٹری فیصل عز الدین نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ” وقف کی حفاظت۔ سماج کی سلامتی ـ”کے عنوان سے وقف ترمیمی بل کے خلاف ایس ڈی پی آئی8فروری تا 25فروری 2025 ملک گیر احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کرتی ہے۔
ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری فیصل عزالدین نے مزید کہا ہے کہ ملک میں ایک انتہائی سنگین صورتحال پیدا کیا گیا ہے جس نے مسلم کمیونٹی کو عدم تحفظ کی حالت میں دھکیل دیا ہے کیونکہ حکومت وقف ترمیمی بل کے ذریعے وقف کی جائیدادوں کو ہڑپنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ وقف بل کی جے پی سی رپورٹ اس سرمائی اجلاس میں قانون سازی کے مقصد سے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ وقف املاک کو اپنی سازشوں کے شکنجے میں لانا یونین حکومت کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جو کہ خلاف آئین ہے۔
اس وقف ترمیمی بل کی شقیں بہت ہی مذموم ہیں جیسے صارف کے ذریعہ وقف کا اندراج، وقف بورڈ میں غیر مسلموں کی شمولیت، وقف ٹریبونل کو کالعدم قرار دینا اور وقف کے مسائل میں ضلع کلکٹر کو عدلیہ کے طور پر اختیار دینا وغیرہ۔ا س ضمن میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے 8 فروری سے 25 فروری 2025 ملک بھر میں ”وقف کی حفاظت – سماج کی سلامتی” کے عنوان سے بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں احتجاج، بیداری مہم، قانونی کارروائی اور وقت تحفظ کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ایس ڈی پی آئی کے قومی سکریٹری فیصل عزالدین نے اختتام میں کہا کہ وقف کی حفاظت ۔ سماج کی سلامتی ، مہم کے دوران ایس ڈی پی آئی کے ذریعے کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ایس ڈی پی آئی ہر شہری سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان احتجاجات میں شرکت کریں اور حکومت کی آئین مخالف اور فاشسٹ سازشوں کے خلاف اس جدوجہد اور تحریک کا حصہ بنیں۔
Like this:
Like Loading...