Skip to content
دہلی اسمبلی نتائج پر بھاجپا کے تمام بڑے لیڈران نے دہلی عوام کا ادا کیا شکریہ
نئی دہلی ،8فروری (الہلال میڈیا)
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سمیت کئی لیڈروں نے بی جے پی کارکنوں اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ خیال رہے کہ بھاجپا نے دہلی اسمبلی انتخابات میں 27سال بعد زبردست واپسی کی ہے،اور اقتدار سازی کی حیثیت سے ابھر کر آئی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ دہلی میں بی جے پی کی اس زبردست جیت پر عوام اور کارکنوں کو مبارکباد۔ اس اعتماد اور مینڈیٹ کے لیے دہلی کے لوگوں کا شکریہ۔ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں دہلی میں ڈبل انجن والی حکومت بننے جا رہی ہے۔
ان کی قیادت دہلی کے لوگوں کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز کرے گی۔دریں اثنا، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اعتماد دکھانے کے لیے دہلی کے ووٹروں کا شکریہ۔ پی ایم مودی کی رہنمائی میں، ہم دہلی کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے وقف ہیں۔ ہم ہر کارکن کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہیں۔بی جے پی لیڈر سنیل جاکھڑ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جی، قومی صدر جے پی نڈا جی اور تمام بی جے پی کارکنوں کو وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں دہلی کو’’ آپ -دا ‘‘آزاد کرنے پر مبارکباد۔ ان کی محنت سے 27 سال بعد دہلی میں کمل کھلا ہے۔
ان کی قیادت میں پنجاب کا خاتمہ ہوگا اور لوگ امن سے رہ سکیں گے۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی دہلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کارکردگی پر لکھا کہ یہ ترقی اور گڈ گورننس کی جیت ہے۔ دہلی میں بی جے پی کی تاریخی جیت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہمہ گیر ترقی پر عوام کی منظوری کی مہر ہے۔ ملک کی راجدھانی میں اس شاندار جیت کے لیے وزیر اعظم مودی، پارٹی کے صدر جے پی نڈا، دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا، پارٹی کے تمام عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں کا بہت بہت شکریہ جو ہمارے ساتھ تھے۔
Like this:
Like Loading...