Skip to content
دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کے سالانہ جلسہ دستار بندی کا عظیم الشان انعقاد
مدرسہ عربیہ تجوید القرآن سے فارغ دو طلباء کی دستار بندی ،مولانا نذیر احمد رشادی کا بھی اظہار خیال
بنگلور ،10فروری( پریس ریلیز)
محمد عبدالحلیم اطہر سہروردی ناظم شعبہ نشر و اشاعت گلبرگی کے پریس نوٹ کے بموجب دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کا 9 فروری 2025 بروز اتوار عظیم الشان جلسہ دستار بندی کا کامیاب انعقادعمل میں آیا اس اجلاس کی صدارت امیر شریعت فقیہ العلماء حضرت مولانا مفتی صغیر احمد خان صاحب رشادی دامت برکاتہم نے فرمائی اور بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والوں میں حضرت مولانا روح الحق صاحب رشادی و قاسمی دامت برکاتہم اور حضرت مولانا قاری امتیاز احمد صاحب رشادی بھی شامل ہیں اس کے علاوہ جمیع اساتذہ کرام اور ملک کے مختلف ریاستوں سے ہزاروں علماء کرام نے شرکت فرمائی۔
گلبرگہ سے بھی کئی ایک علماء کرام نے شرکت فرمائی، حضرت مولانا نذیر احمد رشادی کے ہمراہ حضرت مولانا مختار احمد رشادی ترجمان منبر و محراب فاونڈیشن ریاست کرناٹک نے بھی اس اجلاس میں شرکت فرمائی اور فارغین کو مبارکباد دی ۔اس عظیم الشان اجلاس کے موقع پر مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کے بانی و مہتمم مولانا نذیر احمد رشادی صاحب کو اظہار خیال کا موقع دیا گیا مولانا نے اپنے اساتذہ اور اکابر علماء کرام کے درمیان اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے 2006 میں مادر علمی دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور ہی سے سند عالمیت حاصل کی ہے اور فراغت کے بعد ابتدائی دور میں دارالعلوم خلیلیہ گلبرگہ میں درس و تدریس سے منسلک ہوتے ہوئے امامت و خطابت کے ساتھ اپنے محلے کے بچوں کے دین و ایمان کی حفاظت کے لیے ایک منظم مکتب کو قائم کیا ۔
الحمدللہ شبانہ روز ان تھک محنتوں کے بعد قلیل عرصہ میں وہ مکتب آج مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کی شکل میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے جہاں پر اس وقت 175سے زائد طلبہ قیام و طعام کے ساتھ دینی تعلیم کے علاوہ منظم انداز میں عصری تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اور اب تک 50 سے زائد طلبہ عزیز نے سند حفظ قرآن حاصل کیا،مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ اس وقت اپنے نظام تعلیم اور طلباء کو دی جانے والی سہولیات کی وجہہ سے مشہور ہو رہا ہے،یہاں جدید طرز پر تعمیر کردہ منفرد دارالقرآن میں قرآت اور تجوید کے اہتمام اور صفحہ نمبر کے اختصاص کے ساتھ حفظ قرآن کا مثالی نظم ہے ،مدرسہ میں مختلف شعبہ جات ہیں ،شعبہ دینیات، شعبہ ناظرہ، شعبہ حفظ، شعبہ انگریزی،کنڑا و اردو اور شعبہ کمپیوٹر کار کرد ہیں اور اس سال سے 5سالہ عالمیت کا کورس بھی شروع کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی عصری تعلیم کا بھی معقول نظم ہے اول تا دسویں تک کی تعلیم دی جارہی ہے، دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا یہ حسین امتزاج اس ادارہ کی انفرادیت ہے ۔اور ہمارے لئے یہ باعث فخر ہیکہ اس ادارے کی سنگ بنیاد حضرت قبلہ امیر شریعت سوم مولانا مفتی صغیر احمد خان صاحب رشادی دامت برکاتہم نے رکھی اور ادارے کی عالیشان مسجد جس کو امیر شریعت دوم حضرت مولانا مفتی اشرف علی رحمہ اللہ کے نام سے منسوب کیا الحمدللہ اسی طرح ادارے نے اپنے مشفق وہ مربی اساتذہ اور سرپرست ادارہ خادم قوم ملت مفسر قرآن حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی سرپرستی میں اپنے منفردتعلیمی نظام واہتمام کے سبب نمایاں مقام حاصل کیاہے۔
2014 میں حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب نے صفا بیت المال ضلع گلبرگہ کا صدر نامزد فرمایا،جو ضلع گلبرگہ میں خدمت خلق کا بہترین مرکز ہے جس میں خدمت خلق کے کئی شعبہ جات ہیں اور تقریبا25افراد کا عملہ تنخواہ پر متعین ہے جو بلا لحاظ مذہب و ملت خدمات انجام دے رہے ہیںاور یہ ادارہ تمام مذاہب کے لوگوں میں یکساںمقبول ومعروف ہے۔ 2024میںحضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب نے مجھے منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کے ریاست کرناٹک کاصدر منتخب فرمایا،بانی و محرک منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا حضرت مولانا غیاث احمد رشادی نے منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا قائم کرکے اس کے ایجنڈہ میں 15 نکاتی مہم کے تحت مراکز نسواں قائم کرکے صدی کا عظیم انقلابی کارنامہ انجام دیا ہے،اس وقت 9ریاستوں میں خدمات جاری ہیں اور ہم ریاست کرناٹک کے 9اضلاع میںکام کر رہے ہیں۔ہمارا اسٹینلی انگلش میڈیم اسکول ہے،یہاںنرسری تا دسویں تک کی تعلیم دینی تعلیم کے ساتھ دی جارہی ہے، یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ فی الوقت اسکولوں کا نظام تعلیم بچوں کی دینسے دوری کا سبب بن رہا ہے۔عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے اس حسین امتزاج نے اس ادارہ کی انفرادیت کو نمایاں کیاہے۔
آج کا یہ موقع مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کے لیے بھی انتہائی خوشی اور مسرت کا ہے ادارہ ہذا کے دو ہونہارفارغ التحصیل عالمیت کی سند حاصل کرنے والے مولوی عالم مقصود احمد رشادی اور قاری بروایت حفص مولوی مبین احمد سند حاصل کر رہے ہیں یہ واقعی ادارے کے لیے اور ان کے والدین و اساتذہ کے لیے باعث مسرت کا موقع ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ حضرت قبلہ امیر شریعت مولانا مفتی صغیر احمد خان صاحب رشادی دامت برکاتہم اور سرپرست ادارہ حضرت مولانا غیاث احمد رشادی دامت برکاتہم اور میرے مشفق و مربی اساتذہ کرام ہماری رہبری وہ سرپرستی فرماتے ہوئے اپنی مستجاب دعاؤں میں یاد رکھیں گے انشاء اللہ ادارہ اپنے سرپرست اور اساتذہ کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے گا۔
Post Views: 30
Like this:
Like Loading...