Skip to content
ہم سب نے دباؤ ڈالاتو حکومت نے وائناڈ لینڈ سلائیڈ کو آفت قرار دیا: پرینکا گاندھی
وائناڈ،10فروری (ایجنسیز)
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو آفت قرار دینا قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں ہم سب اور آپ سب کے دباؤ کا نتیجہ ہے کہ حکومت کو یہ مطالبہ ماننا پڑا۔کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کیرالہ کے دورے پر ہیں۔ پیر کو، انہوں نے نیلمبور میں یو ڈی ایف کے بوتھ لیول لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو آفت قرار دینا قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں ہم سب اور آپ سب کے دباؤ کا نتیجہ ہے کہ حکومت کو یہ مطالبہ ماننا پڑا۔مزید، پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت کو متاثرین کے لیے مزید رقم بھیجنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس پر انہیں خوشی ہے کہ ہم حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو اور بھی کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ لوگوں کو صحت، تعلیم اور روزگار جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔اس سے پہلے اتوار، 9 فروری کو، وائناڈ کی ایم پی نے ملاپورم میں انسانوں اور جانوروں کے تصادم کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ انہوں نے پہلے بھی اس پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مزید رقم کی ضرورت ہے۔
ریاستی اور مرکزی حکومت کی وجہ سے یہاں فنڈز کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے تمام مسائل حل کرنے کی درخواست کریں گی۔رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس کا حل آسان نہیں ہے لیکن وہ حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فنڈنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ بہتر نگرانی، سیکورٹی، فاریسٹ گارڈز اور چوکیداروں کی دستیابی پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ہفتہ کو پرینکا گاندھی نے مننتھاواڑی اسمبلی حلقہ میں بوتھ لیول لیڈروں کی میٹنگ میں لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ضلع کے متاثرین کو مکانات سے متعلق کئی مسائل کا سامنا ہے۔ انہیں مناسب معاوضہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں ہماری کوششوں کی وجہ سے مرکزی حکومت نے وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو شدید قدرتی آفت قرار دیا۔ رکن پارلیمنٹ نے امید ظاہر کی کہ اس سے متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈز مہیا ہوں گے۔
Like this:
Like Loading...