Skip to content
عصمت دری، اغوا اور شناخت کے اخفاء کا الزام.
ملزم دھول ہریش چندر ترویدی کو دی گئی تا حیات عمر قید کی سزا
احمد آباد ،12فروری (ایجنسیز )
گجرات کی سی بی آئی عدالت نے عصمت دری، اغوا اور شناخت کے اخفا کے معاملے میں ملزم دھول ہریش چندر ترویدی کو عمر بھر کے لیے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ملزم پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔یہ مقدمہ پہلے گجرات پولیس کے تحت چوٹیلا تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ متاثرہ کے والد کی جانب سے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے کیس سی بی آئی کو منتقل کر دیا۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی نے یکم مئی 2019 کو اس معاملے کی جانچ اپنے ہاتھ میں لی اور مقدمہ درج کیا۔
46 سالہ دھول ترویدی کو پہلے ہی POCSO اور عصمت دری کے مقدمات میں سزا سنائی جا چکی ہے۔ پیرول پر باہر آنے کے بعد اس نے جیل میں ملنے والے قیدیوں کی مدد سے انگریزی بولنے کی کوچنگ شروع کی اور اپنی اصل شناخت چھپاتے ہوئے لڑکیوں کو پھنسانے کے لیے خود کو ایک امیر آدمی اور نجومی کے طور پر پیش کیا۔ملزم نے متاثرہ لڑکی کو جس کی عمر تقریباً 18 سال 6 ماہ تھی، کو نجومی ہونے کے نام پر ورغلا کر ذہنی طور پر متاثر کیا۔
کچھ دنوں کے بعد ملزم کے کہنے پر متاثرہ لڑکی اپنا گھر چھوڑ کر بھارت کے مختلف حصوں میں اس کے ساتھ رہنے لگی۔ اس دوران ملزم نے رضامندی کے بغیر متعدد بار جسمانی تعلقات بنائے، متاثرہ کو مارا پیٹا اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ بعد ازاں متاثرہ لڑکی کو ملزم کی اصل شناخت معلوم ہوئی۔سی بی آئی نے 14 اکتوبر 2020 کو ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد 31 مئی 2021 کو ایک ضمنی چارج شیٹ بھی داخل کی گئی۔ عدالت نے شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
Like this:
Like Loading...