Skip to content
نئی دہلی ،12فروری (ایجنسیز ) وقف (ترمیمی) بل 2024 طویل عرصے سے زیر بحث ہے۔ ذرائع کے مطابق وقف ترمیمی بل کے لیے بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) جمعرات (13 فروری 2025) کو پارلیمنٹ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اسے یکم فروری کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ وقف ترمیمی بل 2024 پر جے پی سی کی رپورٹ پیر (3 فروری) کو پارلیمنٹ میں پیش کی جانی تھی، لیکن اسے ملتوی کردیا گیا۔
جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ جب لوک سبھا اسپیکر اسے ایجنڈے میں رکھیں گے، تو ہم اسے پیش کریں گے۔جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ وقف قانون کے نافذ ہونے کے بعدمبینہ طور پر ملک کے غریبوں، اقلیتوں اور بیواؤں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے طلاقِ ثلاثہ پر جو فیصلہ کیا گیا ہے اس کا مسلم خواتین نے خیر مقدم کیا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ جب جے پی سی کی یہ رپورٹ پیش کی جائے گی تو ملک کے تمام لوگوں کو لگے گا کہ ان کی حکومت وقف بورڈ میں ایک اچھی ترمیم لائی ہے۔اپوزیشن کے بعض ارکان پارلیمنٹ نے اس سے اختلاف کیا اور اسے غیر جمہوری قرار دیا۔
اپوزیشن نے اسے مسلمانوں کے آئینی حقوق پر حملہ اور وقف بورڈ کے کام کاج میں غیر آئینی مداخلت قرار دیا ہے۔ ان ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں حتمی رپورٹ کا مطالعہ کرنے اور اپنے رضامندی کے نوٹ تیار کرنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا۔
Like this:
Like Loading...