Skip to content
دہلی میں 150 کروڑ روپے کے خرچ سے آر ایس ایس کی وابستہ جدید عمارت تیار
نئی دہلی ،12فروری (ایجنسیز )
دہلی میں آر ایس ایس کی تعمیر نو عمارت ’کیشو کنج ‘ کی نئی عمارت تیار ہوگئی ہے۔ جہاں آر ایس ایس نے اپنا دفتر واپس دہلی میں اپنے پرانے پتے پر منتقل کر دیا ہے۔ تعمیر نو کے اس منصوبے میں 3.75 ایکڑ کے رقبے میں تین 13 منزلہ عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جن میں 300 کے قریب کمرے اور دفاتر ہوں گے۔ ان عمارتوں کو سادھنا، پریرنا اور ارچنا کا نام دیا گیا ہے۔ذرائع کی مانیں تو اس شاندار عمارت کیشو کنج کی لاگت تقریباً 150 کروڑ روپے ہے۔ یہ لاگت ہندوتوا کے نظریے سے وابستہ 75,000 سے زیادہ لوگوں کے تعاون سے اٹھایا گیا تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پروجیکٹ آٹھ سال سے زیادہ عرصے سے چل رہا تھا، جس میں کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے کافی تاخیر ہوئی تھی۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور جنرل سکریٹری دتاتریہ 19 فروری کو اس نئے دفتر میں کام شروع کریں گے۔ وہ دہلی میں منعقد ہونے والی ’’ورکرز کانفرنس‘‘ میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد آر ایس ایس 21 سے 23 مارچ تک بنگلورو میں اپناسالانہ’ اکھل بھارتیہ پرتیندھی سبھا ‘اجلاس کا انعقاد کرے گی، جو تنظیم کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔
اگر دیکھا جائے تو نئی عمارت پہلے کی دو منزلہ عمارت سے بالکل مختلف ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی اور روایتی فن تعمیر کو یکجا کرتا ہے،جو اسے ہوا دار اور سورج کی روشنی سے بھرپور بناتا ہے۔ اسے گجرات کے آرکیٹیکٹ انوپ ڈیو نے ڈیزائن کیا ہے۔نئی عمارت میں ایک بڑا آڈیٹوریم بھی ہے، جس کا نام اشوک سنگھل کے نام پر رکھا گیا ہے، جو رام مندر تحریک سے وابستہ وشو ہندو پریشد کے رہنما تھے۔ اس کے علاوہ کمپلیکس میں لائبریری، ہیلتھ کلینک اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ جیسی سہولیات بھی موجود ہیں۔ یہاں شمسی توانائی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ آر ایس ایس سے وابستہ ہفتہ وار میگزین کا دفتر بھی اسی کمپلیکس میں ہوگا۔
Like this:
Like Loading...