Skip to content
نئی دہلی ، 14فروری (ایجنسیز )معروف یوٹیوبر رنویر الٰہ آبادیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اوریوٹیوب شو میں فحش ریمارکس کے سلسلے میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ رنویر نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کیخلاف مختلف ریاستوں میں درج تمام ایف آئی آرز کو ایک ساتھ منسلک کیا جائے۔ رنویر الٰہ آبادیہ کی جانب سے ایڈوکیٹ ابھینو چندرچوڑ نے چیف جسٹس سنجیو کھنہ سے جلد سماعت کی درخواست کی۔ تاہم، سی جے آئی سنجیو کھنہ نے اس وقت تاریخ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے رنویرالٰہ آبادیہ کے وکیل ابھینو چندرچوڑ سے کہا کہ وہ جلد سماعت کی زبانی مانگ پر غور نہیں کرے گی۔
جسٹس سنجیو کھنہ نے الہ آبادیہ کے وکیل سے کہا کہ وہ پہلے رجسٹری سے رابطہ کریں۔سمے رینا کے شومیں گالی گلوچ اور فحش تبصرہ کرنے کے بعد مشکل میں پھنسے رنویر الہ آبادیا کو پولیس نے دوسری بار طلب کیا ہے۔ رنویر کو جمعرات کو اپنا بیان ریکارڈ کرانا تھا، لیکن وہ پولیس اسٹیشن نہیں پہنچ سکے۔ ایسے میں انہیں آج دوبارہ پیش ہونے کے لیے سمن بھیجا گیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل اور ممبئی پولیس نے کامیڈین سمے رینا کو بھی اگلے پانچ دنوں میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ رنویر الہ آبادیہ کو جمعرات کو کھار پولیس اسٹیشن میں پیش ہونا تھا لیکن وہ نہیں آسکے۔پولیس کو بتایا کہ وہ میڈیا سے ڈرتے ہیں۔
اہلکار نے کہا کہ الہ آبادیہ کو واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ پوچھ گچھ سے بچ نہیں سکتے اور انہیں جمعہ کو آنا پڑے گا۔سائبر سیل اور ممبئی پولیس یوٹیوب شو پر الہ آبادیہ کے فحش تبصرے کی الگ الگ تحقیقات کر رہی ہے۔حکام کے مطابق سمے رینا امریکہ میں ہیں اور انہوں نے تفتیشی حکام کے سامنے پیش ہونے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے رینا سے کہا ہے کہ وہ 17 فروری سے پہلے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں، جبکہ سائبر سیل نے انہیں 18 فروری کو طلب کیا ہے۔
Like this:
Like Loading...