Skip to content
نئی دہلی، 14فروری (ایجنسیز ) مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ 10,152 ہندوستانی شہری دُنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں بند ہیں۔ ان میں زیر سماعت اور سزا یافتہ قیدی دونوں شامل ہیں۔ ہندوستانی شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد، 2,633، سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہے۔ جبکہ امریکی جیلوں میں صرف 169 ہندوستانی شہری قید ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے ہی 104 ہندوستانی شہریوں کو امریکہ بدر کیا ہے۔
امریکہ آنے والے دنوں میں ایسے ہی کچھ اور ہندوستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے جا رہا ہے، ہندوستان کے پڑوسی پاکستان میں 266 ہندوستانی اور 1317 ہندوستانی شہری نیپال میں بند ہیں۔ بھارت کے ایک اور پڑوسی ملک سری لنکا میں 98 بھارتی شہری حراست میں ہیں۔ جبکہ بنگلہ دیش میں صرف چار ہندوستانی شہری نظر بند ہیں۔ چین میں 173 ہندوستانی اور 69 بھوٹان میں حراست میں ہیں۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں یہ جانکاری دی۔
ترنمول کانگریس کے ساکیت گوکھلے نے حکومت سے پوچھا تھا کہ کتنے ہندوستانی شہری دنیا کے مختلف ممالک میں بند ہیں۔ اس سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق کل 10,152 ہندوستانی شہری دنیا کے مختلف ممالک میں قید ہیں۔ حکومت کے مطابق ان میں زیر سماعت قیدیوں کی تعداد 2,684 ہے۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا کہ تاہم بہت سے ممالک اپنے پرائیویسی قوانین کی وجہ سے ایسے قیدیوں کی تفصیلات عام نہیں کرتے جب تک کہ متعلقہ شخص انہیں اجازت نہ دے، انہوں نے کہا کہ یہاں جو ممالک ایسی معلومات شیئر کرتے ہیں وہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سب سے زیادہ 1226 زیر سماعت قیدی ہیں۔ساتھ ہی، 294 ہندوستانی شہری متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں زیر سماعت قیدیوں کے طور پر بند ہیں۔
اگر ہم پڑوسیوں کی بات کریں تو پاکستان کی جیلوں میں 27ہندوستانی شہری زیر سماعت قید ہیں۔ وہیں چار ہندوستانی شہری بنگلہ دیش میں زیر سماعت قیدیوں کے طور پر، آٹھ بھوٹان میں، 44 سری لنکا میں، چھ میانمار میں اور 95 چین میں قید ہیں۔
Like this:
Like Loading...