Skip to content
غازی پور، 14فروری (ایجنسیز )یوپی کے غازی پور سے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے حال ہی میں مہا کمبھ کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ اس سلسلے میں شادی آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے سابق صدر دیو پرکاش سنگھ نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ افضال نے شادی آباد میں کہا تھا کہ مانا جاتا ہے کہ سنگم کے کنارے نہانے سے انسان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔گناہ دھل جائیں گے، یعنی ویکنٹھ جانے کا راستہ کھل جائے گا۔
ایسے میں جو بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ اب کوئی بھی جہنم میں نہیں بچے گا اور وہاں ہاؤس فل ہو جائے گا۔ اس دوران انہوں نے ٹرینوں میں سفر کرنے والے لوگوں کی بڑی بھیڑ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کی حالت ایسی ہے کہ لوگ شیشے توڑ رہے ہیں اور اندر موجود خواتین پریشان ہورہی ہیں۔رکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو گود میں چھپا کر رو رہی تھیں۔ جو لوگ ریلوے اسٹیشن پر شیشے توڑ کر ہنگامہ کر رہے ہیں وہ ہمارے اور آپ کے خاندان کے بچے ہیں جو ٹرینوں کے شیشے توڑ رہے ہیں۔
پولیس بھی پریشان ہے اور ٹی ٹی نے اپنا کالا کوٹ اتار کر اپنے بیگ میں رکھ لیا ہے کہ مشتعل بھیڑ ہمیں بھی مار سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ٹرینوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ اتنی بھیڑ تھی کہ یہ لوگ اندازہ نہیں لگا سکتے تھے۔ بھگدڑ میں کتنے لوگ مارے گئے کون جانتا ہے لیکن ابھی تک صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ لوٹنے والے لوگ موت کا منظر بیان کر رہے ہیں۔
Like this:
Like Loading...